Novel Description
📖 ناول: تم سنگ ہو تو ہر دن عید
✍️ مصنفہ: شازیہ مصطفی
📚 اشاعت: ردا ڈائجسٹ جنوری 2005
Rude Hero Based | Eid Special ❤️🌙
✨
“تم سنگ ہو تو ہے دن عید” ایک دل کو چھو لینے والی خوبصورت کہانی ہے جس میں محبت، رویّوں کی تبدیلی اور رشتوں کی مٹھاس کو بہت پیارے انداز میں پیش کیا گیا ہے 💖🌙
🌸 کہانی کی ہیروئن زونیلا ہے، جو ایک لااُبالی، شوخ اور زندہ دل لڑکی ہے 😊 اس کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہے، جو ایک مہذب اور سنجیدہ لیکچرر ہیں 📚
🏢 زونیلا کی زندگی اس وقت دلچسپ موڑ لیتی ہے جب ہیرو ابتسام اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ والے فلیٹ میں آ کر رہائش اختیار کرتا ہے 🏡 اس کے دو چھوٹے بہن بھائی ہیں، جو جلد ہی زونیلا سے گھل مل جاتے ہیں اور ان کے درمیان ایک خوبصورت دوستی قائم ہو جاتی ہے 🥰
💢 مگر ہیرو ابتسام کا مزاج خاصا سخت اور رُوڈ ہوتا ہے۔ وہ زونیلا کی شوخی اور لاپرواہ طبیعت کو بالکل پسند نہیں کرتا اور اکثر اس سے تلخ رویہ اختیار کرتا ہے 😒💔
🌷 کہانی میں ایک اہم موڑ تب آتا ہے جب ایک دن اچانک ابتسام کی ملاقات زونیلا کے والد سے ہوتی ہے، اور پتہ چلتا ہے کہ وہ اس کے سابقہ استاد رہ چکے ہیں، جنہوں نے مشکل وقت میں اس کی بہت مدد کی تھی 🙏💫
💞 یہی پہچان اور ماضی کا احسان، ہیرو کے رویّے میں نرمی اور تبدیلی لانے کا سبب بنتا ہے، اور پھر کہانی آہستہ آہستہ محبت کے خوبصورت رنگوں میں ڈھلنے لگتی ہے✨
Happy Ending ❤️👩❤️💋👨🌺