Novel Description
ناول: بارش میں بھیگتا منظر
مصنفہ: عالیہ بخاری
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اگست 2000
کہانی کی ہیروئن بیلا ایک سنجیدہ اور حساس مزاج لڑکی ہے جس کے والد کا سایہ سر سے اٹھ چکا ہے۔ وہ ایک جوائنٹ فیملی میں رہتی ہے جہاں اس کی والدہ پر گھر بھر کی ذمہ داریاں آن پڑی ہیں۔ ماں کی مسلسل تھکن اور قربانی بیلا کے دل و دماغ کو بےچین رکھتی ہے، اسی لیے وہ اکثر الجھن کا شکار رہتی ہے۔
💍 بیلا کی منگنی اس کے کزن سے ہو چکی ہوتی ہے، مگر اسے اس گھر کا ماحول، سوچ اور رویّے ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ دل ہی دل میں وہ خود کو وہاں قید سا محسوس کرتی ہے۔
💞 یاور کہانی کا ہیرو ہے، جو بیلا کی سہیلی کا دیور ہے۔ ماضی میں دونوں ہمسائے بھی رہ چکے ہوتے ہیں۔ اگرچہ اب آفس میں ہونے والی ملاقاتیں ان کے درمیان ایک خاموش سی قربت پیدا کر دیتی ہیں 🙂
🌸 یہ ناول ایک نرم، سادہ اور حقیقت سے قریب پیاری کہانی ہے، جس میں جذبات، رشتوں کی پیچیدگیاں اور دل کی آواز خوبصورتی سے اجاگر کی گئی ہے۔
✨ محبت، سمجھداری اور سکون کے ساتھ
ہیپی اینڈنگ 💖
♥️🌧️👩❤️💋👨