Novel Lines
تمہارا شوہر بیمار ہے ماروی اور تم ارام سے بیٹھی ہو اگر یہاں تمہارا پہلا شوہر سالک ہوتا تو کیا تب بھی تم یوں ہی دور دور بیٹھی رہتی۔”بی بی جان غصے سے بولی۔
“یہی تو بات ہے بی بی جان کے سالک نہیں ہے۔”وہ کڑھنے لگی۔
“اگر تم نے میرے بچے کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا تھا تو پہلے بتا دیتی سالک کی محبت میں اس کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تم نے میرے یعسوب کی زندگی کیوں تباہ کر دی۔” وہ سسک اٹھی ماروی ہونٹ کاٹتی رہی۔
“بی بی جان ٹھیک کہہ رہی ہیں بھابھی اپ کو پہلے ہی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔” یامین بھی بول اٹھا اس نے سر اٹھا کر دیکھا۔وہ بےسدھ لیٹا ہوا تھا۔ہونٹ خشک ہو رہے تھے اور اس کا کرتا بھیگا ہوا تھا۔
“یوسوب اٹھو بیٹے دوائی لے لو۔” بی بی جان نے اس کے بالوں میں انگلیاں چلائی۔ اس نے لمحہ بھر کو انکھیں کھول کر دیکھا۔
“بی بی جان۔” اس نے مضبوطی سے بی بی جان کے ہاتھ تھام لیا۔ وہ سمجھ گئی کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے۔ ماروی اور یمین ان کا اشارہ سمجھ کر باہر نکل گئے۔
“بی بی جان میں نے اس سے بہت پہلے محبت کی تھی اب بھی کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا مگر وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی۔ بی جان میں پتھر سے سر پھوڑتا رہا۔میں گھاٹے میں گرتا رہا۔ بی بی جان وہ پتھر ہے وہ سمجھ نہیں سکتی۔ میں سمجھا نہیں سکتا بس اپ اسے کچھ مت کہیں۔ وہ جیسے جی رہی ہے اسے جینے دیں۔” وہ بخار کی شدت سے سب کچھ کہتا چلا گیا وہ جس شک میں گزشتہ کچھ عرصے سے تھی۔وہ سچ نکلا تھا۔وہ سالک سے شادی سے پہلے سے اس سے محبت کرتا تھا۔
“میں اسے کچھ نہیں کہوں گی۔تمہاری محبت خود اس کے پتھر دل کو موم کر دے گی۔تم جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ یعسوب۔” وہ اس کی پیشانی چوم کر رو دی۔ اتنے لمبے چوڑے بیٹے کو یوں محبت کے ہاتھوں کمزور پردہ دے انہیں بہت دکھ پہنچا تھا۔وہ کتنا کم نصیب تھا کہ جیسے کہ جسے ایک مدت سے چاہ رہا تھا وہ دسترس میں ہوتے ہوئے بھی بہت دور تھی۔۔۔
Novel Description
ناول : ہمیں معلوم ہی کب تھا” 🌸
مصنفہ : رابعہ افتخار ✍️
اشاعت: کرن ڈائجسٹ ستمبر 2007
یہ دوسری شادی اور شادی کے بعد کی ایک پیاری کہانی ہے💞۔
ہیرو یعسوب اپنی کزن ماروی کو چاہتا ہے💕 مگر اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک چلا جاتا ہے✈️۔
ماروی کی شادی ہیرو کے چھوٹے بھائی سے ہوجاتی ہے💍 اور ان کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوتا ہے😍۔ لیکن ایک حادثے کے باعث ماروی کے شوہر پر قتل کا الزام لگتا ہے اور اسے سزائے موت ملتی ہے⚖️۔ جانے سے پہلے وہ اپنی بیوی اور بچے کی ذمہ داری یعسوب کے حوالے کر دیتا ہے👨👩👦۔
اس کے بعد کہانی قربانی، رشتوں کی مٹھاس اور محبت کے نئے سفر پر گامزن ہوتی ہے💕۔
کہانی کا اختتام نہایت خوشگوار اور دل کو سکون دینے والا ہے💛💏۔
✨ شادی کے بعد محبت سے جڑی ایک خوبصورت داستان ✨