Novel Lines
کتنی بے شرم ہوحوریہ شاہ تم۔ شوہر کے ہوتے ہوئے غیر مرد کے ساتھ ہوٹلنگ کرنا کیا تمہیں زیب دیتا ہے۔مجھ سے بدلہ لینے کی کیا ترکیب سوچی ہے تم نے۔”
“شٹ اپ زبان سنبھال کر بات کرو۔”
“یو شٹ اپ۔” اس کے قریب آ کر وہ دھاڑا۔
“تم کم از کم میری انکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔میں سلمان شاہ نہیں ہوں سمجھی۔”حوریہ دانت پیس کر رہ گئی۔
“تم یہاں سو گے؟۔”
“آف کورس یہ میرا بیڈ روم ہے۔”
“تو پھر میں کہاں سے سوؤں گی۔”
“میرا خیال ہے تمہارے اور میرے درمیان جو رشتہ ہے اس کے بعد کسی وضاحت کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔”
“واٹ ڈو یو مین۔”
“اتنی بھولی نہیں ہو تم حوریہ شاہ۔” وہ اٹھ کر اس کے مقابل آکھڑ ہوا۔”تم بیوی ہو میری۔تم اتنی نادان تو نہیں ہو۔”
وہ اس کی طرف بڑھا تو حوریہ نے پھلوں کی ٹوکری میں سے چاقو اٹھا لیا۔
“وہی رک جاؤ اگر ایک قدم بھی اگے بڑھایا تو میں اپنے آپ کو ختم کر لوں گی۔”
“یہ کیا بے وقوفی ہے حوریہ۔”وہ غرایا۔
“تمہیں اپنے ہوس ہی پوری کرنی تھی تو۔”
“شٹ اپ تم مجھے اتنا گرا ہوا شخص سمجھتی ہو حوریہ شاہ۔ تمہارے جملہ حقوق میرے نام محفوظ ہیں۔چاہوں تو ابھی تمہارا یہ غرور خاک میں ملا کر رکھ دوں اور مجھے ایسا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا سماج قانون اور نہ ہی شریعت۔”وہ دھاڑا۔
“اچھا اتنے ہی شریف ہو تو کیوں مجھے اغوا کیا۔”
“یہ مت سمجھنا کہ میں تمہاری حرکتوں سے بے خبر ہوں ایک آوارہ شخص کی خاطر تم اپنے خاندان کی عزت داؤ پر لگانے چلی تھی۔” زمائر نے دائیں ہاتھ سے اس کا چہرہ سختی سے تھام کر اپنے قریب کیا۔
Download PDF Link Below….
Chalo Aao Qasam Toren Iqrar Karen By Hina Malik
Novel Description
ناول: چلو آؤ قسم توڑیں اقرار کریں
مصنفہ: حنا ملک
اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، جولائی 2004
Feudal system based |Forced Marriage | Emergency Nikah 💖Haveli Based | After Marriage Romantic Story 🥰
کہانی کا محور حوریہ شاہ اور ضمائر شاہ ہیں جو آپس میں کزن اور بچپن سے منگنی شدہ ہیں 💞۔ دونوں ایک بااثر وڈیرا خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں بچوں کے رشتے کم عمری میں ہی طے کر دیے جاتے ہیں۔
حوریہ ایک تعلیم یافتہ اور خودمختار سوچ رکھنے والی لڑکی ہے 🎓✨۔ وہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے اور پرانی رسومات کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ اسے ضمائر جارحانہ اور مالکانا رویہ پسند نہیں آتا 😒 جبکہ ضمائر اسے اپنی حقِ ملکیت سمجھ کر چھیڑتا اور تنگ کرتا رہتا ہے۔
ادھر خاندان میں شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں 🏰🎊۔ ضمائر کی بہن، جو حوریہ کی قریبی سہیلی بھی ہے، اپنے منگیتر سکندر (جو قدرے عیاش مزاج ہے) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔
اسی دوران حوریہ کی زندگی میں ایک نیا موڑ آتا ہے جب وہ ایک اور لڑکے کو پسند کرنے لگتی ہے 💔🌸۔ مگر جب گھر والوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر حوریہ اور ضمائر کا نکاح کر کے اسے رخصت کر دیتے ہیں ⚖️💍۔
بعد از شادی کہانی ایک نئے رخ پر چلتی ہے 💑۔ غلط فہمیاں، انا کی جنگ، اور دل کے نرم جذبات آہستہ آہستہ محبت میں ڈھلنے لگتے ہیں ❤️🔥۔
Happy Ending 💖👩❤️💋👨