Ishq Aatish By Sadia Rajpoot Complete Novel

Novel Review By Rabia Kashif.

عشق آتش از سعدیہ راجپوت
کرن ڈائجسٹ نومبر 2010 تا مئی 2011
صفحات: 400

زندگی کا فلسفہ اور چند معاشرتی حقائق کو بیان کرتا یہ ناول سعدیہ راجپوت کی پہلی تصنیف ہے۔۔ کرن ڈائجسٹ میں یہ ناول سات ماہ تک قسط وار شعائع ہوا اور القریش پبلیشرز نے اسے کتابی شکل میں ہم تک پہنچایا۔۔

سلیس اردو اور دلکش اسلوب بیان کے ساتھ “عشق مجازی” کے موضوع پہ لکھا یہ ایک ایسا ناول ہے جس کے سحر میں مبتلا ہونے سے قاری خود کو روک نہیں پاتا۔۔۔

کہتے ہیں کہ عشقِ مجازی ہو یا عشقِ حقیقی دونوں کی حد وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں اپنی ذات پر اختیار ختم ہو جاتا ہے۔۔
اس جذبہ کی سچائی وجود میں رونما ہونے والی چند تبدیلیوں سے مشروط ہے۔ ساکن وجود میں اضطراب لازم ہے اور مضطرب وجود میں کمال مہارت سے توازن رکھنا کہ گرد و پیش میں بگاڑ پیدا نہ ہو، یہی اصل عشق ہے۔۔۔

80 کی دہائی کے پس منظر سے کشید کی گئی ملیحہ فاروقی اور وجدان مصطفی کے عشق کی یہ ایک ایسی ہی دلسوز افسانوی داستان ہے، جو اپنے پڑھنے والوں کے دل بوجھل اور آنکھیں نم کر دیتی ہے۔۔۔

کہانی کی بات کی جائے تو تانیہ فاروقی، فائزہ کی یونیورسٹی فیلو ہے اور فائزہ کے شعبہ پولیس سے وابستہ کزن “شایان مصطفی” سے محبت کرتی ہے، شایان بھی اسے پسند کرتا ہے مگر ایک پارٹی کے دوران اسکے علم میں یہ بات آتی ہے کہ تانیہ، نورالہدی کی بیٹی ہے۔ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ اپنی محبت سے دستبردار ہونے کا سوچنے لگتا ہے۔۔

تانیہ اس عجیب توجیہہ پہ حیران و پریشان ہو کر سچائی کی کھوج میں نکلتی ہے تو اسکے سامنے محبت، عشق اور پچھتاووں میں گھیرے ماضی کے چند اہم کرداروں (وجدان مصطفی، نورالہدی، ملیحہ اور اظہر فاروقی) کی کہانی عیاں ہونے لگتی ہے۔۔۔۔۔

کہانی کا دلچسپ حصہ یہی ہے کہ اس میں مختلف کرداروں کے ذریعے ماضی اور حال کا ایک تقابلی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔۔

ماضی کے پس پردہ مرکزی کہانی میں نورالہدی اور ملیحہ فاروقی تایا زاد ہیں۔ غیر محسوس انداز میں اسکی خوشیوں کا خیال رکھنے والا نورالہدی، زندگی کے ہر فیصلہ میں ملیحہ کی خوشی چاہتا ہے۔۔۔
وجدان جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے، وہ رنگوں اور زندگی سے محبت کرنے والی ملیحہ فاروقی کو لائبریری میں دیکھتا ہے اور اسیر محبت ہو جاتا ہے۔۔

چند ملاقاتوں کے بعد ملیحہ بھی وجدان سے محبت کرنے لگتی ہے۔ ملیحہ کے والد کرنل اظہر فاروقی قطعی انداز اپناتے ہوئے ملیحہ کی خواہش رد کر دیتے ہیں اور اسکا نکاح نورالہدی سے طے کر دیتے ہیں۔۔
قریبی رشتوں سے وفا نبھانے اور محبت کرنے والی ملیحہ کا دل یہ صدمہ سہہ نہیں پاتا اور عین نکاح کے روز اسکا انتقال ہو جاتا ہے۔۔

وجدان کا ترک الدنیا ہونا، شایان کا اسکی زندگی میں آنا اور شیزوفینا ہو کر ملیحہ سے اسکے مکالمہ بازی، آفاق جیسا دوست اور پھر وجدان کی زندگی کا بالکل بدل جانا چند ایسے اہم نکات ہیں، جو اس ناول میں قارئین کی دلچسپی بنائے رکھتے ہیں۔۔۔

عشق” کے پس منظر میں لکھی اس کہانی میں لفظ “عشق” کی بہت خوبصورت انداز میں وضاحت کی گئی ہے۔۔
بہت سے اقتباس پہ مصنفہ کے قلم کی پختگی اور مہارت دکھائی دی۔۔۔
مکالمہ نگاری میں

علاوہ ازیں یہ ناول چند دوسرے اہم موضوعات جیسے اولاد اور باپ کے تعلقات، ترک الدنیا، پچھتاووں میں گھیرے کردار اور شیزوفینا جیسے موضوعات کا بھی قابل تحسین انداز میں احاطہ کئے ہوئے ہے۔

جیسے ناول کا یہ مزکورہ اقتباس
“عشق اول و آخر درد ہے، عشق حاصل نہیں۔ لاحاصل کا جنون ہے، خواہش ناتمام ہے۔ عشق کا جنم ہی جدائی کی کوکھ سے ہوتا ہے اور بھلا جدائی راحت دے سکتی ہے، جدائی درد دیتی ہے اور جب یہ درد لہو بن کر جسم میں بہتا ہے تو پھر کوئی امید باقی نہیں رہتی، عشق وہ آگ ہے جو جلائے تو راکھ نہیں کرتا، فنا کر دیتا ہے۔”

یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان کی زندگی میں کئی “کاش” اور کئی “لیکن” رہ جاتے ہیں اور یہ بھی کہ معافی کا حصول کہیں نہ کہیں احساسِ ندامت کو کم تو کرسکتا ہے مگر کبھی بھی کوتاہیوں کا کفارہ نہیں ہوسکتا، انا اور غرور کی آگ پر جب پچھتاوے کا پانی ڈلتا ہے تو نتیجے کے طور پر ایسی راکھ بچ جاتی ہے جس کی تپش اور جلن اُس آگ سے بھی کئی گنا زیادہ ہوتی ہے اور اپنے جذبات اور احساسات کی نرمی کے ذریعے اُس جلن کو کم کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔۔۔

اِس کہانی کی رفتار عام ناولز کے مقابلے میں کافی تیز ہے مگر اتنی خاص ضرور ہے کہ اسے پڑھا جائے اور میں سمجھتا ہوں کہ اِس تیز رفتاری میں ہی اس کی خوبصورتی ہے، کیونکہ اس کہانی کا طویل ہوجانا اس کی چاشنی اور پیغام کو اثرانداز کرسکتا تھا۔۔

#review_by_rabeya

Download PDF Link Below…

Ishq Aatish By Sadia Rajpoot Complete Novel

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *