Novel Description:
📚 ناول کا نام: ایک عید خوبصورت سی
مصنفہ: راشدہ رفعت
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اگست 2013
Eid Based Lovely Story ❤️۔ 💫🎀
کہانی کے مرکزی کردار سارہ اور سعد ہیں جو آپس میں کزنز ہیں۔ بچپن ہی سے دونوں کی نسبت طے ہوتی ہے اور وہ اس بات سے واقف بھی ہوتے ہیں، مگر کبھی کھل کر ایک دوسرے سے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتے۔ دل میں چھپی محبت خاموشی سے پروان چڑھتی رہتی ہے۔ 💞🙂
کہانی میں دادی کا کردار نہایت خوبصورت اور متاثرکن ہے، جو ماحول کو محبت اور اپنائیت سے بھر دیتا ہے۔ 👵🏻✨
اچانک حالات اُس وقت بدل جاتے ہیں جب سعد کی والدہ اُس کی شادی اپنی بھانجی سے طے کر دیتی ہیں۔ یہاں سے کہانی میں دلچسپ موڑ آتا ہے جو قاری کو آخر تک باندھے رکھتا ہے۔ 💔🌙
خوشگوار اختتام کے ساتھ یہ کہانی عید کی خوشیوں کو اور بھی دوبالا کر دیتی ہے۔ 🎉💖