Memoona khursheed Ali Novels

Download link
DIYE KA KAAM HAI JALNA BY MEMOONA KHURSHEED ALI
Description;
ناول: دیئے کا کام ہے جلنا
مصنفہ ✍️: میمونہ خورشید علی
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ جون 1997
Genre🎭: After Marriage ,Romantic , Happy Ending 💏
حرا—اپنے خوابوں میں گم، ذہین اور میڈیکل کی طالبہ۔ تعلیم اس کی کمزوری بھی تھی اور خواہش بھی۔ وہ اپنی پڑھائی میں ہمیشہ بہترین رہنے کے لئے دانیال سے ٹیوشن لیتی تھی، جو اس کے والد کا ہونہار شاگرد تھا—پراعتماد، سمجھدار اور اپنی جگہ مکمل شخصیت۔
وقت نے کروٹ لی تو دانیال کی پسندیدگی رشتے کی صورت حرا کے گھر آئی۔ ہرا نے بھی ہاں کہہ دی… مگر ایک شرط پر—
وہ اس کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا، اسے ہمیشہ آگے بڑھنے میں سہارا دے گا اور بے جا دخل اندازی نہیں کرے گا۔
دانیال نے یہ وعدہ خوشی سے قبول کیا… اور یوں دونوں ایک نئے سفر پر روانہ ہوئے۔
سال گزرتے گئے۔ اب ان کے دو بچے ہیں۔ دانیال ایک شفیق، محبت کرنے والا اور حد درجہ رومانوی شوہر ہے، جو حرا کے ایک اشارے پر جان نچھاور کرنے کو تیار رہتا ہے۔
مگر حرا؟
وہ اپنی مصروفیات، ذمہ داریوں اور کبھی کبھی انا کے پردوں میں چھپ کر اس کی محبت کو نظر انداز کرتی رہتی ہے۔
پھر ایک موڑ آتا ہے—
دانیال اس کا آفس باس بن کر سامنے آتا ہے، اور محبت میں جتنی شدت ہے، وہ سب کے سب نرم انتقام میں ڈھل کر حرا کو احساس دلاتی ہے کہ محبت کو جتنا دبایا جائے، وہ اتنی شدت سے لوٹتی ہے۔ ❤
کہانی میں شوہر بیوی کے پیار بھرے لمحے، ضدیں، شرارتیں اور تعلق کی گہرائی بے انتہا خوبصورت انداز میں دکھائی گئی ہے۔
آخر میں—
ایک دل کو چھو لینے والا، روشن اور مکمل خوشگوار انجام… 💏💖