Pehlu Mei Hai Eid Ka Chand BY Hina Malik.

Eid Based Romantic Novel.

تم آج کے بعد اس قسم کی مغربی لباس نہیں پہنو گی۔”
“میری مرضی میری زندگی ہے آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا مجھ پر پابندیاں لگانے کا۔”
“اچھا۔”وہ طنزیہ انداز میں ہنسا۔
“ویسے تمام حقوق مجھے ہی حاصل ہے لگتا ہے ابھی تک تمہاری اس ناقص عقل میں وہ بات نہیں آئی جو میں تمہیں رات بھر سمجھاتا رہا ہوں۔” وہ بڑی بے باکی سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا عجیب بہکی بہکی سی نظریں تھیں پہلے تو کبھی بھی اس نے ایسے نہیں دیکھا تھا عزینہ بےساختہ نظر ہے جھکا گئی۔
“لگتا ہے اب سمجھ میں آگئی ہے۔”ولید نے ایک ہاتھ سے اس کا چہرہ اوپر کیا عزینہ نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔
“میں یہی لباس پہنوں گی سمجھے آپ۔”بے حد ضدی لہجہ۔
“بصد شوق مگر صرف میرے سامنے۔”وہ شوخی سے مسکرایا۔ عزینہ کے لیے غصیلے اور اکھڑ ولید کا یہ شوخ روپ نیا تھا۔
“کیوں۔”
“کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی کو میرے علاوہ کوئی دیکھے۔”وہ اس کی کمر کے گرد بازو حمائل کرتے ہوئے بولا۔
“ویسے بھی اس قسم کے چست لباس مشرقی لڑکیوں کو زیب نہیں دیتے۔”عزینہ اس کی گرفت سے نکلنا چاہتی تھی۔
“ناشتہ کیوں نہیں کیا تم نے۔”ولید نے پوچھا۔
“میری مرضی۔”وہ تنک کر بولی۔
“میرے سامنے یہ اکڑ بازیاں نہیں چلیں گی تم ناشتہ کرو یا نہ کرو یہ الگ بات ہے مگر یوں سب کے سامنے دسترخوان پر سے اٹھ کر انا کتنی معیوب بات ہے مجھے یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی۔”
“کب مجھے آپ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے تو آپ کی پسند سے بھی مجھے کوئی سروکار نہیں ہے۔”
“شٹ اپ۔”وہ غرایا۔”آج کے بعد ایسی کوئی حرکت کی تو مجھ سے برا کوئی نہ ہوگا۔”
“آپ سے برا اور وہ بھی کون سکتا ہے۔”وہ پھنکاری

Download PDF Link Below….

PEHLU MEI HAI EID KA CHAND BY HINA MALIK

Novel Description


ناولٹ: پہلو میں ہے عید کا چاند
مصنفہ: حنا ملک
ڈائجسٹ: آنچل ڈائجسٹ (جنوری 2001)

Rude Hero | Eid Based | After Marriage story ❤️🌙✨


کہانی کی ہیروئن عزینہ بیرونِ ملک سے پاکستان آکر اپنی دادی کے پاس رہنے لگتی ہے۔ گھر کا ماحول خالص جوائنٹ فیملی سسٹم پر مبنی ہے جہاں ہر رشتے کی اپنی اہمیت ہے 🏡💞
ہیرو ولید اس کا کزن ہے۔ اس کا اندازِ قدرے سخت و رُوکھا رویہ عزینہ کو بالکل پسند نہیں آتا 😒 اسی لیے دونوں کے درمیان شروع میں چپقلش اور غلط فہمیاں رہتی ہیں۔
لیکن حالات کا رخ ایسا بدلتا ہے کہ ان کی شادی ہو جاتی ہے 💍 اس کے بعد اصل کہانی شروع ہوتی ہے جہاں ضد، انا اور دل کے نرم گوشے آہستہ آہستہ سامنے آتے ہیں۔ عید کا چاند ان کی زندگی میں بھی خوشیوں اور قربت کی روشنی لے آتا ہے 🌙💖
Happy Ending ❤️👩‍❤️‍💋‍👨

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *