Ek Rah Chuni Aisi by Asia Raees Khan.

تھا۔اس کا ہونٹ پھٹ گیا تھا۔
“پمارے بیچ بولنے والی تو کون ہوتی ہے۔”مرد غرایا اور جھپٹ کر عورت کو اس سے چھڑا کر ایک طرف کیا۔
“یہ نئی سہیلی ہے تیری۔”اس کے دم پر مجھ سے زبان چلارہی تھی۔۔۔؟
“نہیں۔نہیں۔۔۔اس عورت نے ہراساں ہوکر ہاتھ جوڑے۔”میں نہیں جانتی اسے۔”
“پھر جھوٹ۔”آدمی کا زناٹے دار تھپڑ ایسا شدید تھا کہ وہ لڑکھڑاگئی۔تناء نے اسے تھاما تو عورت نے بری طرح اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔
“لون ہو تم۔دور رہو مجھ سے۔”وہ مار اس آدمی سے کھارہی تھی مگر غصہ اسے تناء پہ آرہا تھا۔خبیب کار کھڑی کرکے وہاں پہنچ گیا تھا۔
“یہ کیا تماشا لگارکھا ہے آپ سب نے۔”اس نے وہاں کھڑے لوگوں کو مخاطب کیا۔
“گھر جائیں۔اپنا کام کریں یہ ان کے گھر کا معاملہ ہے۔آپ سب کیا کررہے ہیں یہاں۔جائیں یہاں سے۔”اس کی بات کا اثر تھا اس کے سخت لہجے کا۔اس کی شخصیت کا یا اس کے کار اور حلیے سے وہ مرعوب ہوئے تھے کہ بڑبڑاتے ہوئے ادھر ادھر ہونے لگے۔کچھ اپنی جگہ پہ جمے رہے۔
“تو چل اندر۔”وہ اسے کھینچتا اپنے گھر کی طرف بڑھا۔
“وہ اندر لے جاکر مار ہی ڈالے گا اسے۔”اس نے بےقراری اور ذرا غصے سے خبیب کو دیکھا۔
“آپ نے اس عورت کی مشکل اور بڑھادی ہے۔”وہ بری طرح چڑگئی۔جھنجھلائی سی ان کے پیچھے جانے لگی کہ خبیب سامنے آیا۔
“وہ تھک گیا ہے اب مزید ہاتھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے اس میں۔”خبیب نے نرمی سے کہا۔


Download link

EK RAH CHUNI AISI BY ASIA RAEES KHAN

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *