Teri Deed Se Meri Eid By Sarwat Anmol.

Novel Lines

مجھے چوڑیوں کا شور بالکل پسند نہیں اس لیے میرے سامنے یہ مت پہنا کرو۔”برتن اٹھاتے وقت اس کی چوڑیوں کی آواز پھر بلند ہوئی تھی۔چائے پیتے عالم نے ناگواری سے اس کی طرف دیکھا تبھی چائے کا کپ ہونٹوں سے لگاتے ہوئے بولا۔
میرب نے ایک نظر ظالم شخص کی طرف دیکھا جو اس کے دل میں بہت اونچی جگہ پر پورے استحقاق سے براجمان تھا وہ اسے سہاگ کی نشانی اتارنے کو کہہ رہا تھا۔
“کیوں نہیں اس کا دل میری حالت دیکھ کر دکھتا ہے کیوں اسے مجھے ستانے میں مزہ اتا ہے۔” سب کے ساتھ اس کا رویہ دیکھ کر کسی کے لیے بھی اندازہ لگانا مشکل تھا وہ تنہائی میں میرب کے ساتھ اتنا بدتر سے لوگ کرتا ہے۔
“اور مجھے یہ بتاؤ میرے بلیک کلر والی شرٹ اور ہاف وائٹ سوٹ نہیں مل رہا وہ کہاں رکھا تم نے۔میرے منع کرنے کے باوجود تم کیوں میرے کمرے کو صاف کرتی ہو کیا ملتا ہے یہ سب کر کے کیوں میری زندگی میں بار بار اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہو۔ بابا مجھے اچھی طرح معلوم ہے تو میری زندگی کا وہ حصہ ہو جو زبردستی مجھ پر مسلط کیا گیا ہے مجھے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اس طرح مت کرو۔ مجھے گھنٹے میں اپنا کمرہ ویسا ہی چاہیے جیسا میں چھوڑ کر گیا تھا۔اپنا سارا غبار اور بھڑاس نکال کر وہ اب کچن میں رکھے ٹیبل کے پاس کرسی کھسکا کر بیٹھ چکا تھا۔
“سنا نہیں تم نے میں نے کیا کہا اتارو ان چوڑیوں کو۔”اس کی آنکھوں میں آگ لپک رہی تھی۔نجانے وہ یہ سب کیوں کر رہا تھا۔
“آپ جانتے ہیں بی جی کو برا لگے گا اگر انہوں نے میری کلائی خالی دیکھی پلیز یہ سب مت کیجئے میں نے آج تک آپ کی ہر بات مانی ہے لیکن یہ میرے بس میں نہیں ہے۔” وہ انسو پیتے ہوئے اہستگی سے بولی اس کے سامنے ایک بھی آنسو بہانا اپنے آپ کو خود ذلیل کروانا تھا۔
“اوکے جب میں مر جاؤں گا تب بھی انہیں پہن کر رکھنا یا پھر توڑ کر اتارو گی۔”طنز کے تیر چلانا کوئی اس سے سیکھتا میرب نے تڑپ کر اس کی طرف دیکھا تھا۔اس کی بات سن وہ چوڑیاں اتار کر ادھر ادھر پھینک رہی تھی۔ آنسو دباتاتر سے اس کے گالوں پر بہہ رہے تھے اور وہ ظالم انسان بہت آرام اور سکون سے چائے پیتے اسے دیکھ رہا تھا۔

Download link

TERI DEED SE MERI EID BY SARWAT ANMOL

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Kis Qadar Tujhay Chahen By Sadia Abid.

Novel Description 📚 ناول: “کس قدر تجھے چاہیں”✍️ مصنفہ: سعدیہ عابد📖 اشاعت: دوشیزہ ڈائجسٹ Kidnapping…

2 minutes ago

Tweet Tweet Tweet BY Aneeza Syed.

Novel Description Writing📖 ناول: ٹویٹ ٹویٹ ٹویٹ ✍️ مصنفہ: عنیزہ سید 📚 اشاعت: شعاع ڈائجسٹ…

33 minutes ago

Kehkashan Par Qadam By Atiya Umar

Download link KEHKASHAN PAR QADAM BY ATIYA UMAR

24 hours ago

Khalish BY Nadia Ahmed.

Novel Description ناولٹ : خَلِشمصنفہ: نادیہ احمد اشاعت : پاکیزہ ڈائجسٹ جولائی 2017🌸 Second Marriage…

1 day ago

Usi Ki Chah Mei By Yasmeen Nishat.

Novel Description ناول "اُسی کی چاہ میں"    مصنفہ: یاسمین نشاط اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی…

1 day ago

Bhujha Khwab Ka Sooraj By Asia Mirza.

Novel Description ناولٹ: "بجھا خواب کا سورج"مصنفہ: آسیہ مرزا اشاعت: شعاع ڈائجسٹ مئی 2004 🌾…

3 days ago