Novel Description
ناول: یارم💖
مصنفہ: سمیرا حمید
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی 2014 -مارچ 2015
📚 یونیورسٹی بیسڈ + دوستی + محبت + شرارتوں سے بھرپور کہانی
ہیرو 💞 عالیان
ہیروئن 💕 امرحہ
یہ ناول ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے گھر میں تو “منحوس” کہلاتی ہے، مگر اپنے دادا کی آنکھوں کا تارا ہے 🌸✨
امرحہ سب کی بے رُخی سہتی ہے، مگر دادا جی کی محبت اس کے دل کا سہارا ہوتی ہے۔ پڑھائی میں کوئی خاص دل چسپی نہیں ہوتی، لیکن قسمت اُسے اسکالرشپ پر مانچسٹر یونیورسٹی پہنچا دیتی ہے 😄✈️
وہیں سے اس کے نئے سفر کا آغاز ہوتا ہے… 🌍💫
یونیورسٹی کی ایک پارٹی میں سینئرز کا کیا گیا ایک مذاق حد سے بڑھ جاتا ہے 😢 امرحہ کی آنکھوں میں برسوں کے دبے آنسو اُمڈ آتے ہیں… مگر وہ کمزور نہیں! سب کو خوب سناتی بھی ہے 🔥😅
اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب ہمارے ہیرو عالیان کی نظریں اُس پر ٹھہر جاتی ہیں… 💘
بس پھر کیا تھا…
دوستی، تکرار، شرارتیں، ہنسی مذاق اور آہستہ آہستہ محبت کا رنگ گہرا ہوتا جاتا ہے 😍🌈
لیکن بھئی… محبت کی کہانی ہو اور ولن نہ ہو؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے! 😏
یہاں ولن بھی ذرا منفرد ہے… پورے یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ جس سے تنگ ہیں…
جی ہاں… وہ ہے کارل دی ڈیول 😂🔥
ایسا کردار کہ آپ ہنستے ہنستے اس کے فین بن جائیں گے 🤣👏
ناول میں دوستی کی مستیاں، ہلا گُلا، جذبات، اور خوبصورت منظر نگاری دل موہ لیتی ہے 🌺✨
اور سب سے حسین لمحہ… 💞
ع
امرحہ اور عالیان کی شادی ❤️ جو تاریخی بادشاہی مسجد میں انجام پاتی ہے 🕌🌙 کیا ہی رومانوی منظر ہوگا! 😍
دادا جی کیسے راضی ہوتے ہیں؟
کارل کیا گل کھلاتا ہے؟
محبت کن آزمائشوں سے گزرتی ہے؟
یہ سب جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں 📖💗
🌟 خوشگوار اختتام کے ساتھ ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والی کہانی!
❤️🤭😂💯