Novel Description
ناول: بھَر بام ہوئے روشن
مصنفہ: عائشہ نصیر احمد
اشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2026
یہ ایک دل کو چھو لینے والی دوسری شادی پر مبنی کہانی ہے جس میں جذبات، رشتوں کی تلخی اور امید کی کرن سب ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ✨
کہانی کی مرکزی کردار ایمان ہے جو اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنی خالہ زاد مہروز کے گھر آ کر رہنے لگتی ہے۔ وہاں کا ماحول اس کے لیے نیا بھی ہے اور آزمائش بھرا بھی۔ مہروز کی شادی تاجی سے ہو چکی ہے، مگر تاجی کا رویہ سخت، زبان تلخ اور مزاج جھگڑالو ہے۔ اپنے بیٹے شازر سے بھی وہ بے اعتنائی برتتی ہے، جو گھر کے سکون کو مزید متاثر کرتا ہے۔ 😞
ایمان یہ سب دیکھ کر دل ہی دل میں کڑھتی رہتی ہے، مگر خاموشی کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوتا۔😏 کہانی میں اصل ہلچل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب تاجی گھر سے زیورات لے کر اچانک غائب ہو جاتی ہے۔ یہ واقعہ سب کی زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔ ⚡
ادھر ایمان کے لیے آنے والا رشتہ بھی ایک غیر متوقع موڑ لیتا ہے جب اس کی بہن اسے قبول کر لیتی ہے۔ حالات کی کشمکش اور تاجی کے رویّے نے مہروز کے دل میں نفرت کی دیوار کھڑی کر دی تھی، مگر وقت کے ساتھ فیصلے بدلتے ہیں اور تقدیر نئی راہیں انجام خوشگوار ہے ۔۔۔❤️👩❤️💋👨🥰