Novel Lines
۔”صباح تم جب ہادی سے رشتہ ختم کر رہی ہو تو اسکی اولاد کو یہاں کیوں رکھا ہوا ہے؟”
“آپ سے کس نے کہا کہ میں ہادی سے اپنا تعلق ختم کرہی ہوں۔۔رات نظارا دیکھ تو لیا تھا آپ نے پھر اب یہ جاسوسی کیوں؟” صباح نے انکی آنکھوں میں دیکھتے دونوں بازو سینے پر باندھ لیے۔بڑی بھابھی کا منہ فق ہوا۔انہیں نہیں پتہ تھا کہ صباح کو انکی جاسوسی کا علم تھا اور تھا بھی تو یہ بتانے والی بات تھی؟
“کونسا نظارا؟؟” بڑی آپی نے آگے ہو کر پوچھا۔سب صباح کو دیکھنے لگیں۔”بھئی میں اپنے شوہر کو الوداع کر رہی تھی اور یہ اوپر کھڑی مسلسل جاسوسی کر رہی تھیں۔ہادی نے انہیں دیکھ لیا تھا۔انہیں بہت برا لگا تھا کہتے تمہاری بڑی بھابھی تو بہت بے شرم ہیں پرائیویسی کا مطلب بھی نہیں سمجھتیں۔یہ تو ہادی نے آج صبح مجھے کال کر کے بتایا ورنہ میں رات ہی آپ سے پوچھ لیتی۔وہ کہتے اسی وجہ سے میں تم سے اچھی طرح سے نہیں مل سکا کہ تمہاری بھابھی بے شرموں کی طرح دیکھے جا رہی تھیں۔” صباح نے رات کی ٹکر کا اپنی طرف سے بھرپور بدلہ لیا تھا۔لیکن اسکی بہنوں کے بلند ہوتے قہقوں اور بھابھیوں کی دبی ہنسی نے اسے احساس دلایا وہ کیا بول چکی تھی۔اماں بیٹی کو دیکھتیں دبی ہنسی ہنستے باہر چلی گئیں۔لڑکیوں کی آپس کی باتیں تھیں۔باقی تو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہی تھیں لیکن بڑی بھابھی کا منہ لال ہو چکا تھا۔”بی بی اور ملاپ کے لیے رہ کیا گیا تھا؟” پھر سب کے قہقے تھے۔صباح بوکھلائی ہوئی سی باہر آگئی تھی۔”افف اللّہ کچھ زیادہ بول گئی تھی کیا۔۔؟؟افف ہادی آپ نے مجھے ذلیل کر دیا سب ہنس رہی ہیں۔۔اور یہ بڑی بھابھی۔۔۔” وہ جلتے بھنتے بچوں کے پاس جانے لگی۔
Download link
TOOR E MOHABBAT BY MEMOONA NASRULLAH
Novel Description
ناول: طورِ محبت
مصنفہ: میمونہ نصراللہ
اشاعت: سوہنی ڈائجسٹ
second marriage+ after marriage romance + happy ending 💍💞
کہانی نئی نویلی دلہن صباح (ہیروئن) اور ہادی (ہیرو) کے گرد گھومتی ہے۔ شادی کے بعد دونوں ایک دوسرے سے بےنیاز نظر آتے ہیں۔ صباح اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی کہ وہ ہادی کی دوسری بیوی ہے 😔 جبکہ ہادی ابھی تک اپنی پہلی بیوی شہرین کی موت کے صدمے سے باہر نہیں آ سکا 💔۔
اب ذرا خاص بات 😍
اس بار میں صرف ہیروئن کی بات کروں گی کیونکہ میں اسے دل سے پسند کر بیٹھی ہوں ❤️🙈
صباح کوئی کمزور یا مظلوم کردار نہیں ❌
وہ اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہے ✨
خود سے محبت کرنا جانتی ہے 💕
اور سب سے بڑھ کر… خود کی عزت کرنا جانتی ہے 👑
بس یہی بات اسے میری فیورٹ ہیروئن بنا گئی 👏❤️
ہیرو، ہیروئن اور بچوں کے ساتھ جتنے بھی مناظر تھے سب کے سب بہت دل کو چھو لینے والے تھے 😍👶
ڈائیلاگز لاجواب تھے 🤩 خاص طور پر صباح کے جملے اور اس کے دل کی باتیں 💭💕
لکھنے کا انداز سادہ مگر خوبصورت ✍️💙
رفتار بھی بہترین رہی ⏳👌
اور سب سے اچھی بات 😌
یہ ایک لانگ ناول ہے مگر فوکس صرف مین کریکٹرز پر رکھا گیا ہے 💜
بےجا فلسفہ ❌
خاندانی سیاست ❌
فضول کے کردار ❌
غیر ضروری کھینچ تان ❌
(الحمدللہ 😅)
یہی چیز مجھے اس کہانی میں سب سے زیادہ پسند آئی ❤️
دوسری بہترین بات 💞
ہادی اور صباح کے رشتے کی آہستہ آہستہ خوبصورت ڈیویلپمنٹ 😍
اور صباح کا ہادی کے بچوں کے لیے پیار 🫶👩👧👦 دل جیت لینے والا تھا۔
ا
ضرور پڑھیں 📖🙂
Happy Reading! 🌸✨💞🥰