میں تمہیں لینے آیا ہوں۔”اس نے ان سنی کر دی اور کتابوں کی ترتیب درست کرنے لگی۔
“سمیہ ! میں تمہیں لینے آیا ہوں۔“
مغیث نے نرم لہجے میں اپنی بات دہرائی۔ اس کے ہاتھ ایک لمحے کور کے اور پھر وہ مغیث کی طرف پلٹی۔
“جانے کا سوال بعد میں آتا ہے مغیث صاحب ! پہلے آنے کی بات کریں کہ میں یہاں کیوں آئی؟“ اس نے سرد لہجے میں کہا۔
“اس بات کو بھول جاؤ۔” مغیث نے نظریں چرا کر کہا۔
“بھول جاؤں؟” وہ زور سے بولی۔
“ذلت کے اس احساس کو بھول جاؤں۔ بھول جاؤں ان لمحوں کی اذیت کو جنہوں نے میرے پندار کو میرے کردار کو پاش پاش کر دیا تھا سب کے سامنے۔ آپ نہیں گزرے نا اس پل صراط سے جو ذلت کے گڑھے کے اوپر سے گزرتا ہے جس کی بدبو کے بھبکیوں نے میرے اندر کو متعفن کر دیا ہے۔ بھول جاؤں میں سب۔” اس کا جسم لرزنے لگا۔
“میں جانتا ہوں۔” وہ کمزور لہجے میں بولا ۔
“کچھ نہیں جانتے آپ۔” وہ ہاتھ اٹھا کر تیز لہجے میں بولی
“کچھ بھی نہیں جانتے آپ اور آپ کو جاننے کی ضرورت بھی نہیں۔ نہ تھی نہ ہے۔ کیا رشتہ ہے آپ کا مجھ سے۔ کاغذ پر لکھنے چند لفظوں کا ، آپ پانچ سالوں سے بھلائے بیٹھے ہیں اور میں نے۔ میں نے ان بے جان لفظوں کی کیا قیمت چکائی ہے۔ آپ بھی نہیں جان سکیں گے۔”
اس کی آ آنکھوں میں نمی اترنے لگی۔
“سوری، سوری۔ وہ چیخی سوری فارواٹ؟ مسٹر مغیث۔ آپ کو معلوم ہے آپ کیا کہہ رہے ہیں۔”اس کا نفس تیز تیز چلنے لگا۔
” کیا آپ کا یہ سوری میری پاک دامنی کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس تاریک رات نے جو سیاہی میرے چہرے پر ملی ہے اسے دھو سکتا ہے۔ میرے آنسوؤں کا ازالہ کر سکتا ہے، میرے دکھ کا اندازہ کر سکتا ہے اور جتنی اذیت میں نے سہی ہے اس کی( تلافی) کر سکتا ہے۔ بتائیں مجھے
وہ رکی۔
“نہیں مغیث صاحب! مجھے آپ کی سوری کی ضرورت نہیں اور آپ کی بھی نہیں جہاں میں اتنے برس آپ کے بغیر گزار سکتی ہوں، باقی کی زندگی بھی گزار سکتی ہوں۔ چلے جائیں آپ یہاں۔”
PHIR MAUSAM E GUL NE PUKARA BY RUKHSANA NIGAR ADNAN
ناول کا نام: پھر موسمِ گُل نے پکارا
مصنفہ: رخسانہ نگار عدنان
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، مئی 2000
After Marriage | Heart Touching Story 💞
کہانی کے ہیرو مغیث کی ملاقات یونیورسٹی میں سمیطہ سے ہوتی ہے 💞۔ سمیطہ ایک اچھے اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ مغیث کا خاندان مالی طور پر اتنا مضبوط نہیں ہوتا۔ مغیث سمیطہ کو پسند کرنے لگتا ہے 💕 اور باقاعدہ رشتہ بھیجتا ہے۔ رضامندی کے بعد دونوں کی شادی ہو جاتی ہے 🌺۔
شادی کے بعد اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔ مغیث پر پورے گھر کی ذمہ داریاں آ جاتی ہیں 🏠۔ حالات سنبھالنے اور مستقبل بہتر بنانے کے لیے وہ بیرونِ ملک چلا جاتا ہے ✈️۔ اسی دوران سمیطہ ایک بیٹی کو جنم دیتی ہے 👶 اور پھر دوبارہ امید سے ہوتی ہے 🌼۔
مغیث کی غیر موجودگی میں سسرال میں ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ سمیطہ آدھی رات کو اپنے دونوں بچوں کو سسرال چھوڑ کر والدین کے گھر واپس آنے پر مجبور ہو جاتی ہے 😔🍂۔ آگے کیا ہوتا ہے؟ کن حالات سے گزر کر کہانی آگے بڑھتی ہے؟
یہ سب جاننے کے لیے یہ خوبصورت ناول ضرور پڑھیں 📖✨
اختتام خوشگوار ہے 💚💚💑
واقعی ایک یادگار اور جذباتی کہانی 🌷
Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…
Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…
Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…
Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…
Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN
Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…