Novel Description
ناول: شامِ عالم
مصنفہ: مسکان احزم
شائع شدہ: کرن ڈائجسٹ، اپریل 2022
Feudal System based |University based 💞
ہیروئن امل کا تعلق ایک حویلی سے ہے۔ ماں کا سایہ سر سے اٹھ چکا ہے 😢 جبکہ دو بھائی عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ امل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتی ہے جہاں اس کی دوست کا کزن جہانداد (ہیرو) اسے پسند کرنے لگتا ہے 🙂
دلچسپ بات یہ ہے کہ امل کی دوست بھی اپنے اسی کزن کو پسند کرتی ہے، اسی لیے امل کے کہنے پر جہانداد اپنی کزن سے منگنی کر لیتا ہے 💔
کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب امل کے والد کا اچانک انتقال ہو جاتا ہے۔ بھائی جائیداد کے لالچ میں آ کر امل کو یونیورسٹی جانے سے روک دیتے ہیں اور اسے دباؤ میں لاتے ہیں کہ وہ سب کچھ ان کے نام کر دے۔ انکار پر 😔
امل کو قید کر دیا جاتا ہے اور گاؤں میں اس کی موت کی جھوٹی خبر پھیلا دی جاتی ہے 😭
چودہ سال بعد ⏳
امل ایک رفاہی ادارے میں رہ کر واپس آتی ہے جہاں تقدیر اسے ایک بار پھر جہانداد سے ملا دیتی ہے 😍
اب ماضی کے زخم، ادھوری محبت اور سچائی سب سامنے آتے ہیں…
آگے کیا ہوتا ہے؟
یہ جاننے کے لیے ضرور پڑھیں ✨
ہیپی اینڈنگ کے ساتھ ایک یادگار کہانی 💖💖