ناول: گوہر ہونے تک مصنفہ: : رخسانہ نگار عدنان اشاعت: خواتین ڈائجسٹ ستمبر 2002
شادی کے بعد کے حالات اور جادو ٹونے کے اثرات پر مبنی ایک مختلف اور توجہ کھینچنے والی کہانی ہے، جو آخر تک باندھے رکھتی ہے 🌸✨
ہیروئن درِ شہوار کے لیے ہیرو یوسف جہاں کی بہن رشتہ لے کر آتی ہے، مگر ہیروئن کے گھر والے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی اس کا رشتہ اس کے تایا کے بیٹے سے جوڑنے کا ارادہ رکھتے ہوتے ہیں۔ تایا کا خاندان ساتھ والے پورشن میں رہتا ہے، جس سے کہانی میں گھریلو کشمکش مزید بڑھ جاتی ہے 💗 ہیرو کے والد کی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی، جبکہ پہلی بیوی خاندانی رسم و رواج کے تحت بیاہی گئی تھیں، جن سے ایک بیٹی ہے۔ والدہ کے انتقال کے بعد سوتیلی ماں ہیرو کو قبول نہیں کر پاتیں، لیکن سوتیلی بہن ہر قدم پر اس کا ساتھ دیتی ہے۔ اسی لیے ہیرو اپنی بہن کے اثر میں رہتا ہے 😊
درِ شہوار کی سادگی، حیا اور خاموش مزاجی ہیرو کی بہن کو بہت پسند آ جاتی ہے۔ وہ ہیروئن کو مجبور کرتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنے گھر والوں کو راضی کرے۔
شادی کے بعد کہانی اصل موڑ لیتی ہے، جہاں ہیروئن کو سسرال میں عجیب اور مشکل حالات، شکوک اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک منفرد پلاٹ، مضبوط کردار اور مختلف موضوع کے ساتھ یہ کہانی واقعی پڑھنے کے لائق ہے 📚🌼 اختتام خوشگوار ہے 🌺✨