“آپ یہاں میرے بیڈروم میں”؟
کیوں میں تمہارے بیڈروم میں نہیں آسکتا۔ وہ اس کے قریب آگیا جبکہ شہرے بوکھلا گئی تھی وہ اس وقت جدید تراش خراش کے سوٹ میں ملبوس تھی۔
لیکن اس طرح اجازت کے بغیر۔ وہ نامحسوس انداز سے بالوں میں لپٹا تولیہ اپنے کندھوں پہ کھینچ چکی تھی جس کے نتیجے میں انتہائی گھنے سیاہ بال اس کے گرد گھٹاؤں کی مانند بکھر کر اس کی پوری کمر ڈھانپ چکے تھے۔
اجازت لے کر اجنبی کمروں میں جایا جاتا ہے جبکہ یہ کمرہ تو ۔۔۔”
وہ بات ادھوری چھوڑ کر اسے قریب سے بغور دیکھنے لگا۔
یہ کمرہ بھی آپ کیلیے ایک اجنبی لڑکی کا ہی ہے آپ کو یہاں آنے” سے قبل کم از کم اپنے اور میرے تعلق کی نوعیت سوچ لینی چاہیے تھی کہ کس موڑ پہ پہنچ چکی ہے۔
بوسکتا ہے میں سوچ کر ہی آیا ہوں۔ اس نے بے نیازی سے کہتے”
ہوئے اس کے چہرے سے بھیگی زلفوں کو آہستگی سے پیچھے ہٹا دیا۔ اس حرکت سے اس کی انگلیوں کی پوریں اس کے رخساروں سے ٹکرائیں تو خان زادی شہرے کرنٹ کھا کر پیچھے ہٹی۔
پلیز آپ ہوش میں تو ہیں۔ وہ اپنے ہاتھوں سے چھوٹتے تولیے کو ڈوپٹے کی طرح اوڑھنے کی کوششوں میں تھی۔ گل باشم نے جھٹکے سے اسے اپنے قریب کرلیا۔
میرے ہوش چھین کر کہ رہی ہو کہ میں ہوش میں تو ہوں۔ جانتی ہو میں کیسے جی رہا ہوں تمہارے بغیر؟ وہ اس کا بھیگا چہرہ دونوں ہاتھوں میں پکڑے بہت ضبط سے اپنی آواز دبا کر بولا تھا۔ میں جان کر کیا کروں گی سردار سائیں ؟ وہ اس کی گرفت سے نکلنے لگی۔
BAAT HAI EHSAAS KI BY NABILA AZIZ
ناول: بات ہے احساس کی
مصنفہ: نبیلہ عزیز
اشاعت:
Rude Hero Based | Feudal system | Forced Marriage | After Marriage Most Romantic Novel 👩❤️💋👨❤️
کہانی کا مرکزی کردار سردار گل ہاشم ہے جو ایک طاقتور اور سخت مزاج سردار ہوتا ہے۔ کسی خاندانی تنازع اور انا کی وجہ سے اس کی شادی خان زادی شہرے سے ہو جاتی ہے، جو ایک خوبصورت اور تعلیم یافتہ لڑکی ہے۔ لیکن یہ شادی محبت سے نہیں بلکہ بدلے اور مجبوری کی بنیاد پر ہوتی ہے۔😞
گل ہاشم شروع میں شہرے کو قبول نہیں کرتا اور اس سے سرد اور سخت رویہ رکھتا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ شہرے کا غرور اور اس کا خاندان اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ دوسری طرف شہرے بھی اس اچانک شادی اور سرد رویے کی وجہ سے اندر سے ٹوٹ جاتی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ایک ہی گھر اور حالات میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کو سمجھنے لگتے ہیں۔ شہرے کی سادگی، صبر اور خلوص آہستہ آہستہ گل ہاشم کے دل کو بدل دیتا ہے۔ نفرت اور انا کی جگہ احساس، احترام اور محبت آہستہ آہستہ جنم لینے لگتی ہے۔🥰
آخر میں دونوں کو یہ احساس ہو جاتا ہے کہ اصل طاقت انا میں نہیں بلکہ محبت اور احساس میں ہے، اور کہانی خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے جہاں دونوں ایک دوسرے کو دل سے قبول کر لیتے ہیں۔❤️
بہت پیاری کہانی چلتی ہے Happy Ending 👩❤️💋👨❤️💞
Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…
Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…
Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…
Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…
Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN
Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…