Tujh Pe Dil Hara By Bushra Ahmad.

Novel Review By Rabia Kashif..


گھر والوں سے کچھ خفا خفا سا ہیرو،
معصوم سی ہیروئین،
دادا کا رعب،
پوتوں کی نوک جھوک،
اور کزنز کی بے تکلفی۔۔۔ اس ناول میں ہمیں یہ سب ملے گا۔۔

بشری احمد کا بہت زبردست، ہنستا مسکراتا مختصر ناولٹ جو دسمبر 2004 میں شائع ہوا تھا اور آج بھی بہت سے قارئین کو دادا کے فیصلے کے سامنے بے بسی کی تصویر بنا “ہشام ظفر” یقینا یاد ہو گا۔۔

یونیورسٹی میں زیر تعلیم “ہشام ظفر” کو ذہنی ہم آہنگی رکھنے والی ہم عمر اور میچور لڑکیاں پسند ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں اپنے ایک دوست اور اسکی کلاس فیلو منگیتر کو اسی خوبی کی وجہ سے آئیڈیلاز بھی کرتا ہے مگر دوران تعلیم ہی “دادا جان” زبردستی اسکا نکاح اپنے دوست کی پوتی “ایمن” عرف “مانو” سے کروا دیتے ہیں جو فرسٹ ائیر کی سٹوڈنٹ ہے اور یوں ہشام کا آئیڈیل کپل کا خواب چکنا چور ہو جاتا ہے۔۔

مگر(گھر والوں کے بقول ‘اس’ نکاح کی ہی برکت سے) اسکالرشپ پہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا اسکا دیرینہ خواب پورا ہو جاتا ہے اور یوں وہ چار سال کے لیے باہر چلا جاتا ہے۔۔۔

ایک بہترین تحریر جسے ہم بنا قہقہوں اور مسکراہٹوں کے پڑھ ہی نہیں سکتے۔ دادا کی دلفریب حس مزاح اور انکی پوتوں کے ساتھ خوبصورت سی نوک جھوک، رشتوں کی خوبصورت منظر نگاری اور خوشگوار اختتام کے ساتھ خوبصورت تحاریر میں سے ایک۔۔۔

Download link

TUJH PE DIL HARA BY BUSHRA AHMAD

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *