Diyar E Dil Mei By Zarnain Aarzoo.

Novel Review By Rabia Kashif.

Diyar e Dil main by Zarnain Arzoo
Shuaa Digest October 1994

زرنین آرزو کا ایک اوسط درجہ کا اچھا ناول کہہ سکتے ہیں، زرنین آرزو کے ناول کی کہانی خوبصورت ہوتی ہے مگر ان کے ناول میں کرداروں سے متعلق کسی خاص بات کی مسلسل تکرار الجھن میں ڈالتی ہے۔۔۔
خیر پرانے ناول کے فینز کے لئے شئیر کر رہی ہوں۔ کہانی اچھی لگی، پڑھتے ہوئے اتنی مگن ہو کر پڑھا کہ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہو سکا۔۔۔

کہانی کے مطابق ہیرو ایزد، ہیروئین شزا کے بھائی افتخار کا دوست ہے۔ کچھ عرصہ کے لیے اسے ہیروئین کے گھر قیام کرنا پڑتا ہے۔ ہیروئین اسکی پراسرار شخصیت سے مرعوب ہونے لگتی ہے۔۔
ہیرو کی ایک بیک سٹوری ہے جو ہیروئین نہیں جانتی وہ یہ کہ دو سال قبل وہ پاکستان میں صہبا نامی لڑکی سے اپنی مرضی سے نکاح کرکے باہر جاتا ہے مگر وہاں جا کر کچھ وجوہات کی وجہ سے دونوں کا رابطہ نہیں ہو پاتا۔
صہبا ہیرو کو بے وفا سمجھتی ہے اور بیمار رہنے لگتی ہے، صہبا کی بہن ثوبیہ، شزا کی دوست ہے، شزا کا انکے ہاں کافی آنا جانا ہے۔ وہ صہبا کے لئے اپنے دل میں بہت ہمدردی محسوس کرتی ہے۔۔۔

ہیرو کی حقیقت ہیروئین پر کیسے ظاہر ہوتی ہے اور صہبا کا کیا انجام ہوتا یے؟؟ مزید کہانی آپ پڑھ کر معلوم کر لیں۔۔😌

“اختتام خوشگوار ہے” مطلب رومن اردو میں اسے “ہیپی اینڈنگ” لکھا جاتا ہے۔۔

#review_by_rabeya

Download link

DIYAR E DIL MEI BY ZARNAIN AARZOO

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *