Novel Description
✨ ناول: چراغ جلتا رہا
🖊 مصنفہ: ماورا طلحہ
🗞 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، نومبر 2025
After Marriage And Second Marriage based Story …
ایک نہایت خوبصورت اور دل موہ لینے والی کہانی…
منیحہ کی زندگی شروع دن سے ہی آزمائشوں میں گھری ہوئی ہے۔ ماں کے انتقال کے بعد والد اپنی دوسری شادی اور نئی زندگی میں مصروف ہو چکے ہیں۔ ایسے میں منیحہ کی پرورش اس کی محبت کرنے والی پھپھو نے کی، جس کے گھر کا ماحول ہی اس کی دنیا بن گیا۔
اس گھر میں سبطین بھی تھا — پھپھو کا بیٹا۔
چنچل مزاج، مگر دل کا صاف…
اور منیحہ؟ وہ اس کی ہلکی سی روک ٹوک سے بھی جل بھن جاتی تھی۔ دونوں کی نوک جھونک، چٹکیوں بھری تکرار اور معمولی سی باتوں پر ہونے والی بحثیں پورے گھر کا ماحول رنگین رکھتی تھیں۔ 🥰
مگر کہانی میں موڑ تب آیا جب منیحہ کے تایا زاد عزیر نے رشتہ بھجوا دیا۔ عزیر اور سبطین کی آپس میں کبھی نہیں بنی — اور یہ ضد بھی شاید اسی رقابت کا نتیجہ تھی۔ منیحہ کی رضا شامل ہوتے ہی نکاح ہو گیا… لیکن اصل کہانی تو شادی کے بعد شروع ہوتی ہے۔
آگے چل کر تعلقات کیسے بدلتے ہیں؟
کیا یہ رشتہ اعتماد اور محبت تک پہنچ پاتا ہے؟
سبطین کہاں کھڑا ہوتا ہے؟
جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں! 🌸
💖 اینڈنگ نہایت خوبصورت خوشگوار 🥰👩❤️💋👨