Novel Lines

اپنے سے اتنی چھوٹی لڑکی سے محبت کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی۔” حجلہ عروسی میں بیٹھتے ہی کنزا نے سب سے پہلا سوال یہ کیا تھا۔میں سوال پر نہیں اس کے لہجے اور انداز پر چونکا تھا وہ جس طرح بول رہی تھی اسے دیکھ کر بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ یہ چند گھنٹوں کی دلہن ہے۔
“وہ بس میری دوست۔”
“جھوٹ کہتے ہو تم کہ وہ صرف تمہاری دوست ہے مسٹر زی العید حسن کوئی لڑکی یوں ہی آکر کسی نامحرم مرد کے گلے نہیں لگ جایا کرتی۔”مجھے اس کی اس گھٹیا سوچ پر تعجب ہونے لگا۔
“وہ بس کچھ پریشان۔”
“اور تم ہی وہ واحد شخص اس دنیا میں جو اس کی پریشانی کم کر سکتے ہو۔” اس نے میری بات کاٹی تو مجھے تاؤ اگیا۔
“تم نے جو سمجھنا ہے سمجھو میرا دماغ خراب مت کرو۔”میں غصے سے کرسی کو ٹھوکر مارتا ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ گیا۔
“نکاح ہو گیا ہے مگر پھر بھی اس ڈائن نے تمہارا پیچھا نہیں چھوڑا اخر چاہتی کیا ہے وہ۔”
“بکواس بند کرو کنزا۔ اپنی یہ گھٹیا سوچ خود تک محدود رکھو۔یہ محض اتفاق تھا کہ۔۔”
“بہت خوب یہ بے اتفاق ہے کہ تم عانیہ سے محبت کرتے ہو اور یہ بھی اتفاق ہی تھا کہ وہ اپنی پریشانی پر تمہارے گلے لگ کر روئی تھی اور یہ بھی تو اتفاق ہے کہ گھر میں تمہیں کافی دینے کے لیے اور کوئی موجود نہیں تھا اور اس اتفاق کا کیا کہنا کہ وہ میرے کمرے میں میرے بستر پہ بیٹھی تھی اور تم اس کے قدموں میں۔” کنزا کی زبان زہر اگل رہی تھی مجھے اپنا خون کھولتا ہوا محسوس ہوا۔
“کنزا اپنی زبان کو لگام دو ورنہ۔۔۔”
“ورنہ ورنہ کیا کیا کرو گے ہاتھ اٹھاؤ گے مجھ پر بولو جان سے مار دو گے مجھے ہاں کیا کرو گے۔”
“طلاق دے دوں گا۔”جھے خود بھی پتہ نہ چلا کہ یہ الفاظ میرے منہ سے کیسے اور کیوں کر ادا ہوئے تھے۔
“اور وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر تمہارے پاس آ جائے گی بہت خوب کیا پلاننگ ہے۔”

Download link

MEI TERI JOGAN BY HINA MALIK

Novel Description

ناول: میں تیری جوگن 🌸
مصنفہ: حنا ملک
اشاعت: پاکیزہ آنچل، نومبر 2005

Age Difference Based | Second Marriage Based 💞

عانیہ ایک حساس اور خاموش طبیعت لڑکی ہے، جس کے گھر کے حالات اس کے دل کو الجھا دیتے ہیں💔۔ ایسے میں ذی العید — جو ہمسایہ ہونے کے ساتھ اس کا اچھا دوست بھی ہے — اس کی تنہائی میں روشنی بن کر آتا ہے✨۔
دونوں کے درمیان عمر کا فاصلہ ہے، 🌹۔

ذی العید تعلیم کے لیے بیرونِ ملک چلا جاتا ہے، اور عانیہ کے دل میں ایک ان کہی محبت پروان چڑھتی ہے💞۔
واپسی پر ذی العید اپنی پسند سے شادی کر لیتا ہے، جبکہ عانیہ کی زندگی میں شہام آتا ہے💍۔

وقت کے امتحانات، جذبات کے تصادم اور قسمت کے فیصلوں کے بیچ، کہانی ایک خوبصورت انجام تک پہنچتی ہے❤️
ایک دل چھو لینے والی داستان ❤️

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

21 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

22 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

2 days ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

3 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago