Taqdeer Nigoon Ho Jaye By Kiran Shah.

Novel Review By Rabia Kashif

” تقدیر نگوں ہو جائے از کرن شاہ”
شعاع ڈائجسٹ اگست 2004 میں پبلش ہونے والا یونیورسٹی بیس کرن شاہ کا پہلا ناول۔۔
اسکے بعد کرن شاہ کے نام سے کبھی کوئی تحریر نظر سے نہیں گزری، شاید وہ کسی اور نام سے لکھتی ہو۔
مگر سوال وہی!! کون جانے؟؟

ناول کی کہانی یونیورسٹی کے سات اسٹوڈنٹس کے ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے۔ گروپ کے روح رواں سمعان علوی اور عدن شہزاد ہیں۔ ایسے میں انکے گروپ میں ایک نیا اضافہ ایم-اے انگلش کی اسٹوڈنٹ “عائشہ کمال” کی صورت ہوتا ہے، جو سمعان علوی کی محبت میں گرفتار ہو کر اس گروپ کا حصہ بنتی ہے۔
سمعان علوی کے لیے اسکی آنکھوں سے جھلکتی محبت “عدن شہزاد” کی نظروں سے مخفی نہیں رہ پاتی اور یہیں سے کہانی میں ایک نیا موڑ آتا ہے۔

ناول کا سب سے خوبصورت اور معصوم کردار “عائشہ کمال” کا ہے۔ باپ کی ناکافی محبت، خونی رشتوں کی محرومی اور ذہنی الجھنوں کا شکار ایک ایسی لڑکی جو محبت کی تلاش میں بنا سوچے سمجھے دوسروں کی سوچ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو مزید “بکھیرتی” اور پھر “نکھارتی” ہے۔

یونی بیس میچور انداز تحریر کے ساتھ ایک بہت مختلف اور رومینٹک کہانی، ہیپی اینڈ ہے۔۔❤️👩‍❤️‍💋‍👨

Download link

TAQDEER NIGOON HO JAYE BY KIRAN SHAH

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *