Aik Dafa Ka Zikar Hai By Rashida Riffat.

Novel Review By Rabia Kashif.

ایک دفعہ کا ذکر ہے از راشدہ رفعت
خواتین ڈائجسٹ فروری 2009

راشدہ رفعت کے خوبصورت اور سادہ انداز بیان کے ساتھ، ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینے کی صلاحیت رکھتی ایک بہت پیاری اور بیحد مزاحیہ تحریر۔۔۔۔۔

راشدہ رفعت کی تحاریر کی مثال اس دوست کی سی ہوتی ہے، جو ہمارے برے مزاج اور افسردگی کے احساس کو دور کرنے کے لئے من گھڑت محبت بھری اور پرمزاح کہانیاں سنا کر ہمیں مسکرانے پہ مجبور کر دیتی ہے۔۔

“ایک دفعہ کا ذکر ہے” بھی ایسا ہی ایک پرمزاح ناولٹ ہے، جسے پڑھ کر آپ یقینا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔۔

کہانی کا مختصر خلاصہ کے مطابق “دلشاد صاحب” نے کچھ عرصہ قبل اپنی جمع پونجی سے ایک اچھے علاقے میں اپنے لئے ایک کشادہ گھر “شاد آباد” تعمیر کروایا مگر “آسیب زدہ” ہونے کی وجہ سے وہ گھر آباد نہیں ہو سکا اور مجبوراً انہیں ایک چھوٹے سے کرایے کے مکان میں رہائش اختیار کرنا پڑی۔۔۔

اب انکی بیگم میمونہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی اور کرایہ کی مد میں ہونے والی فضول خرچی کی وجہ سے اس چھوٹے گھر سے تنگ آ چکی ہیں مگر اس آسیب زدہ گھر میں جا کر رہنے کا حوصلہ بھی نہیں ہے۔ بلآخر بہت سوچ بچار کے بعد دل شاد صاحب نے اپنا “دل” بڑا کرتے ہوئے اپنے “شادآباد” کو آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔

بظاہر ناول کا موضوع کچھ خوفناک اور ڈراؤنا سا محسوس ہوتا ہے۔۔ ایک ایسا گھر جہاں حقیقتا جنوں کا بسیرا ہو اور ایک خاندان آ کر وہاں رہائش اختیار کر لے۔۔۔

مگر ہماری مسکراہٹیں بکھیرتی بہت پیاری مصنفہ راشدہ رفعت کی تحریر ہو اور ہم بنا قہقہوں کے پڑھ لیں۔۔ ایسا کم از کم سولہ سترہ سالہ تاریخ میں تو کبھی نہیں ہوا۔۔۔

اس ناولٹ میں بھی انہوں نے انسان اور جن کے مابین ہونے والی گفتگو و واقعات کو بہت خوبصورتی اور دلفریب منظر کشی کے ساتھ قلمبند کیا ہے کہ قاری انکے مابین ہونے والی تمام صورتحال سے بھر پور لطف اٹھاتا ہے۔

ایک بہت خوبصورت، بھرپور مزاح پہ مبنی تحریر ہے۔۔۔ پڑھیں اور لطف اٹھائیں۔۔

#review_by_rabeya

Download link

AIK DAFA KA ZIKAR HAI BY RASHIDA RIFFAT

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *