Laagi Tum Se Dil Ki Lagan By Shehnaz Siddique

Novel Lines

ابھی تم  نے میری حد دیکھی ہی کہاں ہے۔”انہوں نے اسے کندھوں سے تھام کراپنے بےانتہا قریب کرلیا۔اتنا قریب کہ ان کی گرم سانسوں کی تپش اس کا چہرہ جھلسانے لگی۔پل میں اس کے چہرے کا رنگ اڑا تھا۔اتنی دیدہ دلیری وہ اندر تک کانپ کر رہ گئی۔ان کی گرفت سے نکلنے کیلیے اس نے بھرپور ذور لگایا۔مگر پھر ناکام ہوتے ہانپنے لگی۔
“چھوڑیں مجھے۔”وہ دبے دبے لہجے میں چیخی تو سردار شاہ ویز جو دلچسپی سے اس کی قوت آزمائی دیکھ رہے تھے دلکشی سے مسکرادیے۔
“کیوں۔کیا ہوا۔بس اتنا ہی دم ہے۔”انہوں نے چوٹ کی۔
“ویسے تو مجھے عورتوں کا رونا برا لگتا ہے مگر تمہاری آنکھوں میں آنسو بھی جچتے ہیں۔”وہ جذبوں سے بوجھل آواز میں بولے۔عجیب پاگل شخص تھا وہ۔اس نے ایک ناگوار نظر ان کےتیکھے نقوش سے سجے چہرے پہ ڈالی اور یہ ہی وہ لمحہ تھا جب سردار شاہ ویز کی گرفت کمزور پڑی۔مائدہ نے فاصلہ پیدا کرنے میں لمحہ لگایا تھا۔
“تمہاری آنکھوں میں میں ہر تاثر برداشت کرسکتا ہوں مگر بےزاری اور ناگواری کا نہیں۔”
“اور جب جب آپ مجھے اپنے پاس پائیں گے یہی تاثر ابھرے گا۔ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائیں۔میرے پاس آپ کیلیے صرف اور صرف نفرت ہے۔بہت پچھتائیں گے۔”ایک موہوم سی امید کے تحت اس نے انہیں اپنے ارادوں سے آگاہ کرنا چاہا مگر وہ ہنسے اور پھر ہنستے گئے۔
“تم ان فکروں میں مت پڑو۔پہلے ہی دھان پان سی ہو۔کھایا پیا کرو اور موجیں کرو اپنی ساری فکریں مجھے سونپ دو۔”ان کے طرزِ مخاطب پہ اس کی کن پٹیاں سلگنے لگی۔

Novel Description

ناول کا نام: لگی تم سے دل کی لگن

مصنفہ: شہناز صدیق
اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ دسمبر 2010


🌸 یہ زبردستی کی شادی اور شادی کے بعد پروان چڑھنے والی محبت پر مبنی دلکش کہانی ہے 💕

👩‍🎓 ہیروئن مائدہ کالج فنکشن میں انار کلی کا کردار ادا کرتی ہے، جہاں ہیرو سردار شاہ ویر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوتا ہے اور پہلی نظر میں ہی اس پر فدا ہوجاتا ہے 😍۔

💌 وہ مائدہ کے لیے رشتہ بھیجتا ہے مگر والدین انکار کر دیتے ہیں اور گاؤں چھوڑ کر دوسری جگہ شفٹ ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہیرو اپنی محبت سے باز نہیں آتا اور وہاں بھی شادی کا پیغام لے کر پہنچ جاتا ہے 🌹۔

😔 مائدہ حالات اور دباؤ سے تنگ آکر آخرکار ہاں کر دیتی ہے۔ اور یوں زبردستی کی اس شادی میں آہستہ آہستہ سچی محبت جنم لیتی ہے 💖۔

📖 کہانی خوشگوار اور رومانوی انجام پر ختم ہوتی ہے 👩‍❤️‍👨✨۔

Download link

LAAGI TUM SE DIL KI LAGAN BY SHEHNAZ SIDDIQUE

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *