
Novel Lines
دیکھو بتول! ہمارے ہاں نوے فیصد شادیاں صرف اس لیے کی جاتی ہیں کہ شادی تو کرنی ہوتی ہے۔ اُس کی صیح اور غلط وجوہات کے بارے میں نہیں سوچا جاتا۔ آگے اُن دو انسانوں پر ہوتا ہے وہ اس تعلق کو کیسے نبھاتے ہیں۔”
وہ دھیمے لہجے میں بہت رسان سے بات کر رہا تھا۔ “اب ہماری شادی ہو چکی ہے۔ جس بھی وجہ سے ہوئی ہے۔ اب آگے ہم پر ہے کہ ہم اسے کیسے نبھاتے ہیں۔ اور یہ ٹھیک ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔ مگر تم ینگ ہو ابھی۔ یوکین گرو۔ اور میں ہیلپ کر سکتا ہوں تمہاری۔“
“تا کہ میں آپ کے قابل بن سکوں؟“
بتول نے دھیمے لہجے میں سوال کیا تھا۔اس کے کہنے کا مطلب تو یہی بنتا تھا مگر بہر حال اُس نے بتول کے سوال پر ہاں یا نہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ چند لمحے بتول نے اُس کے جواب کا انتظار کیا تھا۔ پھر ساتھ والی کرسی سے بیگ اُٹھا کر اسٹریپ کندھے پر جمائی تھی۔
“ایڈا توں شہزادہ گلفام…..ہنہ….”
وہ سر جھٹک کر اٹھی تھی اور پیر پٹختی داخلی دروازے سے باہر نکل گئی تھی۔ اور وہ یہ نیا روپ دیکھتا رہ گیا تھا
Download link
Novel Description
ناول : مداوا
✍️ مصنفہ :ماریا نواز
✨ شائع ہوا : شعاع ڈائجسٹ، مئی 2021
ہیروئن بتول ایک گاؤں کی سادہ سی لڑکی ہے جس کی تعلیم زیادہ نہیں ہوتی 🌸، جبکہ ہیرو ریحان ایک ڈاکٹر ہے 💕 اور وہ ہیروئن کی والدہ کی سہیلی کا بیٹا بھی ہے 🥰۔
جب بتول کے لیے ریحان کا رشتہ آتا ہے تو کئی لوگ حسد کرتے ہیں 😒 اور کچھ اس کی قسمت پر رشک کرتے ہیں 🙂۔
ہیرو ریحان کچھ روکھے مزاج کا ہے 😐۔ اس کے والدین کی علیحدگی ہوچکی ہوتی ہے 💔۔ والد نے والدہ کو اس لیے طلاق دی تھی کیونکہ وہ کم پڑھی لکھیں تھیں۔ ریحان اپنے والد کے اسپتال میں کام کرتا ہے 🏥، اور اپنے سوتیلے بھائی کے ساتھ سخت رویہ رکھتا ہے۔ والد اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ ریحان ان کا ہی بیٹا ہے 🤫۔
یہ ایک شادی کے بعد شروع ہونے والی کہانی ہے 💍۔ بتول چاہتی ہے کہ ریحان بھی ویسے ہی جذبات کا اظہار کرے جیسے اس کے دل میں ہیں 💖، لیکن ریحان کا مزاج خشک اور سنجیدہ ہے 🙂۔ پھر بھی کہانی نہایت پیاری ہے 🌹 اور اختتام خوشگوار انجام پر ہوتا ہے 💞👩❤️👨۔