Novel Description
محبت تیرے رنگ از بشری احمد
خواتین ڈائجسٹ فروری 2018
بشری احمد کی ہلکی پھلکی مزاح پہ مبنی بہت خوبصورت کزن بیس تحریر جو قارئین کے چہرے پہ مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں۔
کہانی کا آغاز قاسم علی خان کے غم و غصہ کے اظہار سے ہوتا ہے۔ جو انہیں اپنے لخت جگر عفان پہ ہے جس کی وجہ سے آج انکے دشمن “خانم بی بی” کے قبیلے میں جشن کا سا سماں ہے۔
دونوں خاندانوں میں دیرینہ محبت اور دشمنی کی مثالیں رقم ہیں۔ عفان صاحب اس “دیرینہ” دشمنی کو چٹکیوں میں اڑاتے بڑوں کے علم میں لائے بغیر خانم بی بی کے بھتیجے تیمور خان کے ساتھ یونیورسٹی میں ناصرف دوستی کی بنیادیں مضبوط کر چکے ہیں بلکہ مخلوط تعلیم پہ پابندی جیسی خاندانی روایات کو پس پشت ڈال کر اپنی کزن وریشہ اور اکلوتی بہن عفاف کا اسی یونی میں ایڈمیشن بھی کروا دیتے ہیں۔۔
دوستی محبت اور دشمنی رشتہ داری میں بدل جاتی ہے۔ عفان کی شرارتوں اور مسکراہٹوں سے بھرپور، ماضی اور حال کے بہت کلائمکس لئے ہوئے “محبت کے رنگ” سے لبریز خوبصورت کہانی۔ ہیپی رومینٹک اینڈ کے ساتھ۔
#review_by_rabeya