
Novel Description
ناول کا نام _ “طاقتِ پرواز”
شائع ہوا: کرن ڈائجسٹ، جولائی 2013
مصنفہ: سحر ساجد
صفحات: 35
یہ ایک خوبصورت 💕 اور دل کو چھو لینے والی آفٹر نکاح اسٹوری ہے۔
ہیروئن عائشہ کے والد کا مزاج اچھا نہیں ہوتا 😔۔ وہ ہیروئن کی ماں کو زخمی کر کے گھر چھوڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں والدہ کا انتقال ہو جاتا ہے 💔۔ والد کو مفرور قرار دے دیا جاتا ہے اور وہ خود کو سیکولر ظاہر کر کے بیرونِ ملک شفٹ ہو جاتے ہیں۔
عائشہ کے دادا اپنی پوتی کو خاندان والوں کی سخت باتوں سے بچاتے ہیں 🌹 اور دوسرے شہر لے جا کر نہایت خوبصورتی سے اسلامی اصولوں کے مطابق اس کی پرورش کرتے ہیں ✨۔
ہیرو علی، دادا کے دوست کا بیٹا ہے 😍۔ اس کی سوچ کافی آزاد خیال ہے۔ عائشہ دادا کے ساتھ مل کر ہوٹل مینجمنٹ کا بزنس کرتی ہے 🏨۔ ہیرو کچھ دن انہی کے ہوٹل میں قیام کرتا ہے اور یہیں سے ان کی کہانی آگے بڑھتی ہے 💕۔
نکاح کے بعد دونوں کی زندگی نہایت حسین اور خوشگوار لمحات سے بھری رہتی ہے 💏💜۔ اختتام بہت پیارا اور خوشی بھرا ہے 🌸😊۔