Novel Description
ناولٹ: امبر سے پھر چھم چھم اُترے
مصنفہ: فائزہ افتخار
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، ستمبر 2003
Funny Lovely Story 😍🌸
ہیرو اعظم رؤف کے والدین دنیا سے جا چکے ہوتے ہیں۔ اس کی بڑی بہن ایک حادثے میں وفات پا جاتی ہے، اور اس کے دو بیٹے سیف اور اسفند ماموں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ گھر کا بالائی حصہ پہلے والدین کی موجودگی میں کرائے پر دیا جاتا تھا، مگر اب گھر میں کسی عورت کے نہ ہونے کی وجہ سے کوئی خاندان وہاں آ کر نہیں ٹھہرتا 🏠💔
اعظم کے ملازم نِکے کا کردار خاصا دلچسپ ہے 😄
سیف لاابالی اور شوخ طبیعت کا مالک ہے، جبکہ ماموں بھانجے کی نوک جھونک کہانی میں خوب رنگ بھرتی ہے 😍
ادھر دلنشین اور دلآویز اپنی دادا دادی کے ساتھ اسی گھر کے اوپر والے حصے میں کرائے پر آ کر رہنے لگتی ہیں 💕
یہیں سے ایک خوبصورت، سادہ اور احساسات سے بھرپور کہانی آگے بڑھتی ہے 🌷
محبت، گھریلو ماحول، ہلکی پھلکی مزاح اور جذبات کا حسین امتزاج—
اور آخر میں ہیپی اینڈنگ 💖👩❤️💋👨✨