پہلے وہ لڑکی مجھے مغرور لگی تھی لیکن وہ مغرور ہونے کے ساتھ ساتھ بدتمیز بھی ہے۔”نوفل نے اپنی رائے بیان کی تو سبطین گہرا سانس بھر کر رہ گیا۔
“چھوڑ نا یار ذیادہ اعتراض اس نے مجھ پہ کیا ہے۔مجھے برا نہیں لگا تو پھر تمہیں کیوں لگ رہا ہے۔”
“مجھے اس لیے برا لگ رہا ہے کہ ایک لڑکی مجھے پسند ہی نہیں اور آنے سے پہلے ابو مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ ابو نے اس لڑکی کو میرے لیے پسند کیا ہے۔میں اسے دیکھ لوں۔”
“واقعی۔”سبطین اچھل کر بولا۔
“تمہیں بڑی خوشی ہورہی ہے۔”نوفل نے ناگواری سے اس کا انداز دیکھا۔
“یار خوشی کی ہی تو بات ہے۔اگر انکل آنٹی نے اس لڑکی کو تمہارے لہے پسند کیا ہے تو ضرور اس میں کوئی بات ہوگی۔
میں نے تمہیں بتایا کہ مجھے وہ پسند نہیں۔”
“دیکھے بغیر تم کیسے فیصلہ کرسکتے ہو۔”نوفل نے ابرو اچکا کر پوچھا۔
“کہیں تم کسی اور کو پسند تو نہیں کرتے۔”نوفل نے چونک کر سبطین کو دیکھا جو اسے گھور رہا تھا۔
“پسند تو نہیں کہ سکتے مگر سائرہ مجھے اچھی لگتی ہے۔بولڈ ہے مارڈن ہے پردے کی بوبو نہیں۔شرمانے کی ایکٹنگ بھی نہیں کرتی۔”سبطین نے افسوس سے سر ہلایا۔
“تمہیں یہ اس کی خوبیاں لگتی ہے۔”
“مجھے یہ اس کی عادتیں پسند ہے۔”نوفل نے اسے دیکھ کر کہا۔
“عورت کی حیا اس کی خوبصورتی ہوتی ہے۔بظاہر سائرہ کی باتیں تمہیں جو خوبیاں لگ رہی ہیں۔بیوی بننے کے بعد وہ تمہیں خرابیاں لگنے لگے گی۔ہم مشرقی مرد ہیں،ماں بہن اور بیوی کیلیے ہمارے معیار کچھ اور ہوتے ہیں۔سائرہ کی صرف تم سے دوستی نہیں تمہارے جیسے اس کے اور بھی دوست ہیں۔کیا تم یہ سب برداشت کرلو گے۔”
نوفل اس کی بات پہ ہولے سے ہنس دیا۔
HOYE JAB HUM RUBARU BY MARIAM AZIZ
ناول کا نام: ہوئے جب ہم روبرو
مصنفہ: مریم عزیز
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اپریل 2017
یہ ایک ہلکی پھلکی، رومانوی اور مزاح سے بھرپور کہانی ہے 💕
ہیرو نوفل شو بز سے وابستہ ہے اور کام کے سلسلے میں دوسرے شہر آتا ہے۔ نوفل کے والد اُسے اپنے دوست کے گھر رہنے بھیج دیتے ہیں، جن کی بیٹی شرمین سے نوفل کی منگنی طے شدہ ہوتی ہے 💍
لیکن نوفل اس رشتے پر دل سے راضی نہیں ہوتا 😶🌫️
نوفل، شرمین کے گھر کے اینکسی میں رہنے لگتا ہے 🏡 جس سے دونوں کا آمنہ سامنہ ہونا شروع ہوتا ہے اور کہانی آہستہ آہستہ خوبصورت موڑ لیتی ہے 💖
نوفل کا دوست سبطین بھی وہیں آ کر رہنے لگتا ہے، جس کی شرمین کی دوست فاریہ کے ساتھ نوک جھونک 😄 اور دلچسپ تکرار کہانی کو مزید رنگین بنا دیتی ہے 🌸
ان دونوں کی نکتہ چینی اور مزاحیہ گفتگو قاری کے چہرے پر مسکراہٹ لے آتی ہے 😊
یہ ایک پیار، مزاح اور رشتوں کی مٹھاس سے بھرپور کہانی ہے 🌹
کہانی نہ بور کرتی ہے اور نہ ہی بھاری لگتی ہے ✨
Happy Ending کے ساتھ ایک پیاری سی ریڈ 📖❤️
رومانوی ناولز پسند کرنے والوں کے لیے Must Read 🌸💕
Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…
Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…
Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…
Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…
Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN
Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…