Hoye Jab Hum Rubaru BY Mariam Aziz.

پہلے وہ لڑکی مجھے مغرور لگی تھی لیکن وہ مغرور ہونے کے ساتھ ساتھ بدتمیز بھی ہے۔”نوفل نے اپنی رائے بیان کی تو سبطین گہرا سانس بھر کر رہ گیا۔
“چھوڑ نا یار ذیادہ اعتراض اس نے مجھ پہ کیا ہے۔مجھے برا نہیں لگا تو پھر تمہیں کیوں لگ رہا ہے۔”
“مجھے اس لیے برا لگ رہا ہے کہ ایک لڑکی مجھے پسند ہی نہیں اور آنے سے پہلے ابو مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ ابو نے اس لڑکی کو میرے لیے پسند کیا ہے۔میں اسے دیکھ لوں۔”
“واقعی۔”سبطین اچھل کر بولا۔
“تمہیں بڑی خوشی ہورہی ہے۔”نوفل نے ناگواری سے اس کا انداز دیکھا۔
“یار خوشی کی ہی تو بات ہے۔اگر انکل آنٹی نے اس لڑکی کو تمہارے لہے پسند کیا ہے تو ضرور اس میں کوئی بات ہوگی۔
میں نے تمہیں بتایا کہ مجھے وہ پسند نہیں۔”
“دیکھے بغیر تم کیسے فیصلہ کرسکتے ہو۔”نوفل نے ابرو اچکا کر پوچھا۔
“کہیں تم کسی اور کو پسند تو نہیں کرتے۔”نوفل نے چونک کر سبطین کو دیکھا جو اسے گھور رہا تھا۔
“پسند تو نہیں کہ سکتے مگر سائرہ مجھے اچھی لگتی ہے۔بولڈ ہے مارڈن ہے پردے کی بوبو نہیں۔شرمانے کی ایکٹنگ بھی نہیں کرتی۔”سبطین نے افسوس سے سر ہلایا۔
“تمہیں یہ اس کی خوبیاں لگتی ہے۔”
“مجھے یہ اس کی عادتیں پسند ہے۔”نوفل نے اسے دیکھ کر کہا۔
“عورت کی حیا اس کی خوبصورتی ہوتی ہے۔بظاہر سائرہ کی باتیں تمہیں جو خوبیاں لگ رہی ہیں۔بیوی بننے کے بعد وہ تمہیں خرابیاں لگنے لگے گی۔ہم مشرقی مرد ہیں،ماں بہن اور بیوی کیلیے ہمارے معیار کچھ اور ہوتے ہیں۔سائرہ کی صرف تم سے دوستی نہیں تمہارے جیسے اس کے اور بھی دوست ہیں۔کیا تم یہ سب برداشت کرلو گے۔”
نوفل اس کی بات پہ ہولے سے ہنس دیا۔

Download PDF Link Below…

HOYE JAB HUM RUBARU BY MARIAM AZIZ

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *