Sanam Tarash by Falak Tanveer.

Novel Lines

زرک سر سے واری گئی لڑکی کی کوئی وقعت نہیں رہتی اس کا ہاتھ کسی کو بھی دے دو ملنگ بدمعاش غریب یا پاگل کیونکہ اس کے لیے کوئی اچھا رشتہ نہیں آنے والا۔” آپا تول تول کر بول رہی تھی اور وہ جو بےدھیانی میں سن رہا تھا ایک دم اس نے سر اٹھا کر آپا کی نظروں میں دیکھا اور اگلے ہی پل وہ ان کی بات کی تہہ تک جا پہنچا تھا۔
“نہیں نہیں آپا۔۔”
“میری زرمینے کے لیے کوئی اچھا رشتہ نہیں لائے گا یا تو گھر پر پڑی رہے گی یا پھر۔۔” رک کر اس کے نفی میں ہلتے سر کو دیکھ کر انہوں نے کہا۔
“تم اس سے شادی کر لو بیٹے ویسے تمہارے نام پر۔”
“آپا اللہ کے لیے بس کر جائیں۔” اس کی کن پٹی کی رگوں میں خون ابلنے لگا ایسا لگنے لگا جیسے اس کی رگیں پھٹ جائیں گی۔
“تمہارے نام پر بیٹھی رہے گی یہ گھر بکھرا پڑا ہے اس کو سنوار دے گی۔تمہاری خدمتیں کرے گی۔میں تم سے اس کے ساتھ بیوی والے رشتے کا تقاضہ بھی نہیں کر رہی ہوں بس اس کو اپنے نام کر لو۔”
“آپا میں شادی۔نہیں۔۔”
“سب اس کی شادی گلاب خان سے کرنا چاہتے ہیں تم جانتے ہو نا کتنا ظالم ہے وہ اس کی پہلی بیوی سے سی کوئی اولاد نہیں وہ اولاد کے لیے نہیں میری کلی کو مسلنے کے لیے یہ نکاح کرنا چاہتا ہے۔”آپا زار و قطار رو رہی تھیں۔باہر کھڑے زرمینے نے انکھیں میچیں لوگ کہتے تھے قاسم کے سر پر واری جانے پہ وہ بیمار ہو جائے گی اور مر جائے گی وہ بیمار ہوئی نہ مری البتہ قاسم ضرور ٹھیک ہو گیا تھا۔

Novel Description


📖 ناول کا نام: صنم تراش
🖋 مصنفہ: فلک تنویر
🗓 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، جنوری 2024
📄 صفحات: 42

یہ کہانی 💍 جبری شادی اور ⚠️ ایمرجنسی نکاح جیسے حساس موضوعات پر مبنی ہے، جو پڑھنے والوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے 🌹

👨‍🎨 ہیرو زرک خان اپنی کزن نغمہ کو پسند کرتا ہے، اور دونوں کی منگنی طے ہو جاتی ہے۔
زرک کو  مُجَسّمہ سازی کا شوق ہوتا ہے، لیکن نغمہ کے گھر والے اس شوق کو ناپسند کرتے ہیں۔
😡 نغمہ کا بھائی نشہ کرتا ہے، اور جب زرک اس کے خلاف شکایت کرتا ہے تو نغمہ اس سے ناراض ہو جاتی ہے اور نفرت کرنے لگتی ہے۔

📚 منگنی کے بعد زرک مزید تعلیم کے لیے شہر چلا جاتا ہے اور وہیں ایک بہترین مصوّر بن جاتا ہے۔
لیکن اس بات پر گھر والے ناراض ہو کر اسے گھر سے نکال دیتے ہیں 🏚

🌧 مشکل حالات میں زرک کا نکاح اچانک اپنے دوست کی بہن زرمیٰنہ سے ہو جاتا ہے، جسے وہ ایمرجنسی صورتحال میں قبول کرتا ہے 💒

آخرکار یہ کہانی ایک خوبصورت اور خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 💞💑
دلچسپ، جذباتی اور محبت سے بھرپور ناول ہے — ضرور پڑھیں! 🌹📚✨

Download PDF Link Below…

Sanam Tarash By Falak Tanveer

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *