Novel Description
ناول: آؤ اپنی تھکن بانٹ لیں
مصنفہ: — شازیہ چوہدری
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، فروری 1998
یہ
ہیروئن صبا اور ہیرو عمیر آپس میں کزنز ہیں دونوں ایک دوسرے کو دل ہی دل میں چاہتے ہیں ❤️
صبا کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے، گھر میں دو چھوٹے بہن بھائی ہیں اور والد اکثر علیل رہتے ہیں۔ دوسری طرف عمیر اپنے والد کی وفات کے بعد گھر کی تمام ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ نوکری نہ ہونے کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہے 😔۔ ایسے نازک وقت میں صبا اس کا حوصلہ بنتی ہے، اس کی ہمت بندھاتی ہے 🌸۔
اچانک عمیر کے چچا اسے بیرونِ ملک اپنے پاس بلا لیتے ہیں ✈️۔ عمیر کے جانے کے بعد، صبا اپنے والد کے انتقال کے بعد آغا جمال کے بیٹے کو ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیتی ہے، جو آگے چل کر اسے شادی کی پیشکش کر دیتا ہے 💍۔
اب سوال یہ ہے کہ صبا کیا فیصلہ کرتی ہے؟
کیا عمیر اور صبا کی راہیں دوبارہ مل پاتی ہیں؟
یہ سب جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں 📖✨
سادہ، حقیقت کے قریب اور دل کو چھو لینے والی کہانی
اور ہاں… اختتام خوشگوار ہے 💜😊