Dhund Laky Chaht Jayen Gy By Iffat Sehar Tahir.

Novel Lines

یہ دیکھیں میاں بچی بخار میں پھنک رہی ہے۔”
ان کی اطلاع پر وہ سلگ اٹھا۔
“تو میں کیا کروں۔”بوا نے تاسف سے اسے دیکھا۔
“حد کرتے ہو میاں آپ بھی ذرا بھی رحم نہیں جاگتا آپ کے دل میں بیوی ہے یہ آپ کی۔”
“تو لے جائیں ڈاکٹر کے پاس۔” وہ ہنوز اکھڑ انداز میں بولا۔
“میاں میں کیا جانو کدھر کو جانا ہے وہ تو خدا بھلا کرے بچی کا میں بیمار پڑی تو خود ہی مجھے گھسیٹ کر لے گئی مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہاں سے گزرے اور کہاں پہنچے۔”
ان کے سخت لہجے سے کہنے پر وہ لب بھیج گیا جبکہ بوا واقعی پریشان تھی۔
“میں بہت تھکا ہوا ہوں بوا۔”اکتاہٹ بڑے انداز میں کہتا پلٹنے لگا۔
“میں کہتی ہوں اذلان میاں یہ کیا حرکت ہے کیا انسانیت کو بالکل ہی خیر بات کہہ دیا ہے آپ نے۔”
بوا کے انداز میں ناگواری کے ساتھ غصہ بھی تھا وہ تلخی سے بولا۔
“نہیں مرتی ہے ابھی تو جانے اور کتنوں کو برباد کرنا ہے۔”
“ساتھ چلنا ہے تو کہیں ورنہ میں خود لے جاتی ہوں کسی نہ کسی طرح۔” انہوں نے اٹل انداز میں کہا۔
“یہ جائے گی کیسے۔”
“اے میاں بیوی ہے آپ کی جیسے جی چاہے لے کر گاڑی میں بٹھاؤ مجھ میں تو اتنی ہمت نہیں ہے خود کو ہی گھسیٹ لوں تو بڑی بات ہے۔”ان کے مشورے پر وہ تپ سا گیا۔

Download PDF Link Below…

Dhundlaky Chatt Jayen Gy By Iffat Sehar Tahir

Novel Description


ناول کا نام: دھندلکے چھٹ جائیں گے
مصنفہ: عفت سحر طاہر
اشاعت: آنچل ڈائجسٹ (جنوری تا مارچ 2003)
Forced Marriage based | Rude Hero|Emergency Nikah Based | After Marriage  💖🌸



کہانی کے ہیرو ازلان اپنی کزن زویلا کو پسند کرتا ہے، اور زویلا بھی کبھی اسے چاہتی تھی، مگر اب کسی اور لڑکے کے چکر میں آ کر وہ ازلان سے کسی نہ کسی طرح جان چھڑانا چاہتی ہے 😔
اس سارے منصوبے میں زویلا کی ماں بھی اس کا بھرپور ساتھ دیتی ہے 🕸️
ہیروئن امتثال کے والد کے انتقال کے بعد اس کی والدہ دوسری شادی کر لیتی ہیں۔ سوتیلے باپ کا بھتیجا امتثال پر بری نظر رکھتا ہے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے 😡
مجبور ہو کر امتثال اپنی ماں کو قائل کرتی ہے کہ اسے ددھیال بھیج دیا جائے 🥺🏠
جب امتثال ازلان کے گھر رہنے آتی ہے تو زویلا اور اس کی ماں، ہیروئن کو ذریعہ بنا کر ازلان کے کردار کو سب کی نظروں میں مشکوک بنا دیتی ہیں 😢
آخرکار حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ والدین ازلان اور امتثال کی زبردستی شادی کروا دیتے ہیں 💍✨
شادی کے بعد کی کہانی بے حد دلکش ہے 💕
ازلان کا رویہ ابتدا میں سخت اور روکھا رہتا ہے، مگر آہستہ آہستہ رشتے میں نرمی، سمجھ اور محبت آتی ہے 🌷
آخر میں کہانی ایک خوبصورت اور ہیپی اینڈنگ کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 💖💑🌈
ایک جذباتی، سبق آموز اور دل کو چھو لینے والی تحریر 🌸
ضرور پڑھیں 👌💞

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *