Novel Lines
”
” صومیہ بہت پریشان ہے۔”“اوہ تو اصل بات یہ ہے۔آپ کو تو بہت تکلیف ہو رہی ہوگی۔” صومیہ کی پریشانی سے۔ وہ استہزائیہ انداز میں مسکرائی۔
“صومیہ کو اگر اتنی ہی تکلیف ہے تو اسے کہیں فوراً آکر مجھ سے بات کرے۔ آفٹر آل میں اس کے جان سے پیارے بھائی کی ہونے والی بیوی ہوں۔”
عیشہ اس کے انداز پر ناجانے کیوں وہ چیخ اٹھا۔
“عیشہ تم یہ سب کیوں کر رہی ہو۔ کیسے تم کسی اور سے شادی کر سکتی ہوں۔” اب کہ اس کی آواز میں تڑپ واضح محسوس کر سکتی تھی۔
“ویسے ہی جیسے تم کسی اور کے لئے مجھے چھوڑ سکتے ہو۔
عیشہ جانتا ہوں تم آفاق کو پسند نہیں کرتی۔ تم میرے علاوہ کیسے کسی کو پسند کر سکتی ہو۔” اس کی جھنجھلاہٹ اسے مزہ دے رہی تھی۔
“ارے تمہیں یہ غلط فہمی کیسے ہوئے ہوئی۔دولت سب کچھ کروا سکتی ہے اور میں تو پھر اس شہر کے نامور بزنس مین کی ہونے والی بیوی ہوں۔” اس نے بیوی پر زور دیا تھا۔
“شٹ اپ عیشہ۔”
“یو شٹ اپ مسٹر وہاب۔ اپنی آواز کو دھیما ہی رکھو اور تمہیں قاصد بننے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ آئندہ مجھے فون کرنا۔” اس نے سختی سے کہہ کر فون بند کر دیا۔
Download PDF Link Below…
Hum Ny Dil Ko Roka Tha BY Mariam Aziz
Novel Description
ناول: ہم نے دل کو روکا تھا
مصنفہ: مریم عزیز
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ ستمبر 2006
Revenge Based | After Marriage 💖🌸
کہانی کی ہیروئن عیشہ ایک جوائنٹ فیملی میں رہتی ہے اور اس کی منگنی اپنے کزن وہاب سے ہو چکی ہوتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں اور گھر والے بھی اس رشتے سے خوش ہوتے ہیں۔ 🙂
عیشہ یونیورسٹی میں پڑھتی ہے جہاں ایک نئی لڑکی صومیہ ایڈمیشن لیتی ہے اور جلد ہی عیشہ کی قریبی دوست بن جاتی ہے۔ لیکن صومیہ بہت خودپسند اور حسن کی دیوانی طبیعت کی مالک ہوتی ہے۔ آہستہ آہستہ وہ عیشہ کے منگیتر وہاب کو پسند کرنے لگتی ہے اور دونوں مل کر عیشہ کے ساتھ دھوکہ کرتے ہیں۔ 💔
صومیہ کا بھائی آفاق کہانی کا ہیرو ہے۔ اَفاق نہایت اچھے اخلاق اور نرم دل انسان ہے۔ اس کی عیشہ سے پہلے ایک مزاحیہ اور عجیب سی صورتحال میں ملاقات ہو چکی ہوتی ہے اور وہ دل ہی دل میں اسے پسند کرنے لگتا ہے۔ 😊
جب عیشہ کو اپنے منگیتر اور دوست کی بے وفائی کا پتا چلتا ہے تو وہ بہت دکھی ہوتی ہے اور بدلہ لینے کے جذبے میں اَفاق کی طرف متوجہ ہونے لگتی ہے۔ حالات ایسے بنتے ہیں کہ دونوں کی شادی ہو جاتی ہے۔
شادی کے بعد کی کہانی بہت خوبصورت انداز میں آگے بڑھتی ہے 🥰
Happy Ending ❤️😍👩❤️💋👨