Novel Lines

تم تو پارس کے گھر کی ملازمہ ہو نا۔”پتا نہیں ازل کو کیسا لگا تھا لیکن پارس کو لگا کہ اس کے اندر ایک زوردار بلاسٹ ہوا ہو۔وہ مٹھیاں بھینچتے ہوئے خود کو کسی شدید ردِعمل کا مظاہرہ کرنے سے روکنے لگا جبکہ عکاشہ بڑا معصوم بنتے ہوئے پوچھ رہی تھی۔
“ازل تم نے اپنی کلاس میں کسی کو بتایا نہیں کہ تم پارس کے گھر کام کرتی ہو۔بائے دا وے کتنے مہینے ہوگئے ہونگے تمہیں یہ کام کرتے ہوئے۔”اس کا سوال جیسے کسی نے سنا ہی نہیں تھا کیونکہ ازل کی کلاس کی لڑکیاں حیرانی سے اسے دیکھ رہی تھیں ایک نے تو پوچھ بھی لیا۔
“تم اتنے بڑے کالج میں پڑھ کر اتنی معمولی سی جاب کیوں کرتی یں تمہارے پاپا کیا کرتے ہیں۔”
“اس کے پیرنٹس اس دنیا میں نہیں ہیں پارس کے فادر ہی اسے۔۔۔”
“عکاشہ میرے ڈیڈی کیا کرتے ہیں کیا نہیں یہ تمہیں یہاں ڈسکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔”پارس نے نہایت سرد لہجے میں کہتے ہوئے اس کی بات کاٹ دی مگر سب کے اندر تجسس تو سر اٹھاچکا تھا وہ سب بڑی حیرانی سے کبھی پارس کبھی ازل اور کبھی عکاشہ کو دیکھ رہے تھے۔
“کیا عکاشہ سچ کہ رہی ہے۔”ازل کی کلاس فیلو فضا نے تصدیق طلب انداز میں پارس کو دیکھا وہ سب الگ الگ کلاسز میں پڑھنے کے باوجود ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف تھے۔
“پارس کے فادر بڑے گریٹ ہیں ایک سرونٹ کو اس کالج میں پڑھانا جس میں اپنے بیٹے کو پڑھارہے ہو اٹ از ناٹ آ جوک۔”سلیم نے پارس کو خاموش دیکھ کر فضا کو جواب دیا۔پارس لب بھینچے عکاشہ کو دیکھتا رہا۔غصے اور شرمندگی نے بیک وقت اسے اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔اسے لگ رہا تھا کہ عکاشہ یہ سب کسی مقصد کے تحت کرتے اسے اکسارہی تھی۔
“ارے میرا سوال کو درمیان میں ہی رہ گیا۔اتنے دنوں سے پارس کی دادی کی دیکھ بھال تم کررہی ہو ان کے کمرے میں زمین پہ گدا ڈال کر  لیٹے دیکھا ہے۔”
“نہیں۔”ازل نے دھیمے لہجے میں کہا۔

Download PDF Link Below…

Hadsy Hi Zindagi Hain By Fozia Yasmeen

Novel Description



📖 ناول کا نام: حادثے ہی زندگی ہیں
✍️ مصنفہ: فوزیہ یاسمین
📰 شائع ہوا: کرن ڈائجسٹ، اکتوبر 2008
📑 صفحات: 55

یہ ایک زبردست کہانی ہے جو ایمرجنسی اور خفیہ نکاح پر مبنی ہے 💝

👨‍🦱 ہیرو پارس ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، وہ ایک حادثے میں زخمی ہوجاتا ہے 🚑۔ ایسے وقت میں ہیروئن ازل کے والد اس کی مدد کرتے ہیں۔

🌹 شکریہ ادا کرنے کے لیے پارس ان کے گھر آتا ہے لیکن حالات کچھ یوں بنتے ہیں کہ اسے ازل سے نکاح کرنا پڑ جاتا ہے 😍۔

💍 یہ نکاح وہ اپنی فیملی سے چھپائے رکھتا ہے اور ہیروئن کو دادی کی دیکھ بھال کے لیے بطور کیئر ٹیکر بناکر اپنے ساتھ لے آتا ہے 🙂۔

کہانی میں جذبات، رشتوں کی نزاکت اور کئی خوبصورت لمحے شامل ہیں 🌸۔
آخرکار یہ دل کو چھو لینے والی کہانی ایک خوشگوار انجام کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 💖💏✨


Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

19 minutes ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

52 minutes ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

1 day ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

2 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

2 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

2 days ago