Novel Lines

ہم دونوں جس پاکیزہ بندھن میں بندھ چکے ہیں اس میں یہ خوامخواہ کی دوری کیوں۔ یہ بندھن فاصلے کا تو محتاج نہیں ٹرائ ٹو انڈرسٹینڈ۔پلیز اب بس کرو یہ دوری اور سہی نہیں جاتی۔ آئی لو یو۔”سکندر نے بے خود ہوتے زائریہ کے کندھوں پر نرمی سے ہاتھ رکھتے ہوئے اپنے دل کی بات اس تک پہنچا دی۔
“کون سا بندھن ہاں وہ بندھن چوہدری سکندر جسے میں ایک بے جان کاغذی ٹکڑے پر دستخط کے علاوہ کوئی اہمیت دینے کو تیار نہیں۔وہ میری اس وقت کی مجبوری تھی جو مجھے تم جیسے شخص کا ساتھ قبول کرنا پڑا۔”زائریہ نے اپنے کندھوں کو جھٹکتے اور کمرے میں داخل ہوتے تقریبا چلاتے ہوئے کہا اس کے برداشت جواب دے گئی تھی۔
“مجبوری کا بندھن۔”سکندر صدمے سے چور بڑبڑایا۔
“مجھ جیسا شخص۔کیا ہوا ڈاکٹرنی صاحبہ تمہاری نظر میں ذرا آج مجھے بھی تو پتہ چلا۔ سکندر نے بھی کمرے میں آ کر قدرے بگڑے تیور سے پوچھا۔
“تمہارے لیے یہی بہتر ہے کہ تم اس وقت میرے کمرے سے چلے جاؤ ورنہ میں آنٹی انکل کو چلا چلا کر بلا لوں گی۔” زائریہ نے دروازے کی جانب بڑھ کر نیم وار دروازہ پورا کھول کر سکندر کو باہر کا راستہ دکھاتے دھمکی دی۔
“اپنے سوال کا جواب لیے بغیر تو نہیں جاؤں گا اور یہ دھمکی تم کسے دے رہی ہو چلاؤ جتنا مرضی چلاؤ کیا کہو گی اپنی انٹی انکل یا کسی اور سے کہ تمہارا شوہر اس وقت تمہارے کمرے میں موجود وہ لوگ اسے نکال دیں بتاؤ ڈاکٹرنی جی کیا شخص ہو میں۔”سکندر نے اپنا سوال دہرایا۔
“کیسے شخص ہو تم یہ جاننا چاہتے ہو تم ایک جاہل گوار ظالم احساس سے برتری اور حاکمانہ طبیعت کے مالک خود سر انسان ہو تم میں اور ملک احسن میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں اتا تم اسی طرح کے درندہ صرف انسان ہو۔ بھول گئے ہو کیا وہ وقت جب جنت کا دوپٹہ تم نے کھینچ کر اتارا تھا۔ کس نیت سے کیا یہ بھی بتاؤں کتنے ڈھٹائی میں ہاتھوں میں پکڑا ہوا تھا۔تم نے دوسری یا تیسری شادی جو کرنی ہے کر لو۔ اپنے نفس کی اگ بھی تو بجھانے ہی ہے نا میری طرف سے تمہیں سو شادیوں کی بھی اجازت ہے بس میری جان چھوڑ دو۔” زائریہ نے تیز اور غصے سے کانپتے جو منہ میں آیا بول دیا۔سکندر تو زائریہ کے شعلہ انگریزی پر ساکت کھڑا جھلس گیا تھا۔

Download PDF Link Below…

Ehsaas E Wafa By Quratul Ain Roy

Novel Description

ناول کا نام: احساسِ وفا
مصنفہ: قرۃ العین رائے
اشاعت: حنا ڈائجسٹ (مئی تا جولائی 2012) 📖🌸

یہ ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ہے جو جاگیردارانہ نظام 👑، سازشوں ⚔️ اور ایمرجنسی نکاح 💍 جیسے موضوعات پر مبنی ہے۔
کہانی کی ہیروئن کے والد محبت کی شادی ❤️ کر کے شہر 🌆 شفٹ ہو جاتے ہیں۔ ہیروئن ڈاکٹر 👩‍⚕️ بن رہی ہوتی ہے۔ گاؤں 🏡 میں اُس کے والد کے سوتیلے بھائی یعنی تایا رہتے ہیں۔

کئی سال بعد تایا اپنے بیٹے 👦 کی شادی پر ہیروئن کے والدین کو گاؤں بلاتے ہیں، مگر وہاں پہنچتے ہی سازش کے تحت اُنہیں قتل کروا دیتے ہیں ☠️۔ تایا زبردستی اپنی شادی شدہ بیٹے سے ہیروئن کی شادی کروانے لگتے ہیں 💔💔۔

ہیروئن کسی طرح بھاگ نکلتی ہے 🏃‍♀️ اور اُس کے والد کے پرانے دوست اُس کی مدد کرتے ہیں 🤝، اور اُس کا تبادلہ ایک اور گاؤں میں کروا دیتے ہیں 🏞️۔

اب کہانی میں ہیرو کی انٹری ہوتی ہے 🥰 جو اُس گاؤں کے چوہدری کا بیٹا ہوتا ہے 👑۔ دونوں کی شادی ہو جاتی ہے 💑 اور شادی کے بعد کی زندگی بھی بہت خوبصورتی سے دکھائی گئی ہے ✨۔

آخر میں کہانی ایک خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 🥰💖۔

ایک لاجواب، جذبات سے بھرپور، اور محبت و وفاداری کی داستان!
ضرور پڑھیں!
🌹♥️ عشق، قربانی اور جذبات کی کہانی ♥️🌹
♥️👩‍❤️‍💋‍👨
📚✨

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

9 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

10 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

1 day ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

2 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago