Meri Rah Ka Roshan Sitara Ho Tum By Sana Zafar

Novel Lines

Download PDF Link Below…

اس تمبو کو اپنے اوپر سے۔” اس نے ہاتھ بڑھایا تو وہ ایک دم ہی پیچھے ہٹ گئی لیکن چادر کا کونا اس کے ہاتھ میں آ چکا تھا۔
“ٹھیک ہے اگر تمہیں اپنی ضد پوری کرنا ہی ہے تو تو۔” اس نے روتے ہوئے تھوک نکلا۔
“تو میری ایک شرط ہے۔”
“شرط۔”وہ استہزائیہ ہنسا۔
“اب یہ قیدی و بے بس چڑیا مجھ سے شرطیں منوائے گی۔”
“مت ہنسو اس طرح اس میں بھی میرا کوئی فائدہ نہیں ہے نقصان ہی نقصان ہے بس میں گنہگار نہیں کہلوانا چاہتی میں زانیہ بن کر زندہ نہیں رہ سکتی۔” وہ بلک بلک کر رو دی۔
“ہاں ہاں بکو بہت واعظ سن چکا ہوں تمہارا۔”
“تم تم۔”بہت سسک پڑی کہ اتنی بڑی بات کہنے کی ہمت کہاں سے لاتی ۔
“تم چند گھنٹوں کے لیے ہی صحیح مجھ سے نکاح کر لو۔”ایک بم تھا جو اس نے اس کے سر پر پھوڑا تھا۔
“قانونی نہ صحیح شرعی نکاح تاکہ روز قیامت میں اپنے رب کے حضور سر اٹھا سکوں۔”
“یہ تم کیا کہہ رہی ہو۔” اس کے ارد گرد جیسے دھماکے ہو رہے تھے۔
“اگر تم مجھ سے نکاح کر لو گے تو میں اس حرام کاری سے بچ جاؤں گی تم اپنی ہوس پوری کر کے مجھے اسی وقت طلاق دے دینا میں اسی وقت چلی جاؤں گی چپ چاپ اپنی ہر رسوائی کو گلے لگا لوں گی لیکن گناہ گار تو نہ کہلواؤں گی۔”

MERI RAH KA ROSHAN SITARA HO TUM BY SANA ZAFAR

Novel Description

ناول: میری راہ کا روشن ستارہ ہو تم
مصنفہ: ثناء ظفر
اشاعت: Hina Digest November 2009
Kidnapping based |After Nikah | Romantic Story ۔ ❤️🙂


ہیرو مہران گردیزی ایک امیر گھرانے کا لاڈلا اور قدرے من موجی لڑکا ہے، جسے مہم جوئی کا بے حد شوق ہوتا ہے۔ وہ اپنی اسی ایڈونچر کی عادت کی وجہ سے ہیروئن عینی کو اغوا کر لیتا ہے۔ 😮
عینی ایک نہایت مذہبی اور باحیا گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور مہران کو نکاح پر مجبور کر دیتی ہے۔ 💍✨ نکاح کے بعد مہران اسے آزاد تو کر دیتا ہے، مگر قسمت انہیں دوبارہ آمنے سامنے لے آتی ہے۔
آگے چل کر دونوں کے درمیان ایک ایسا تعلق سامنے آتا ہے جو کہانی کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔ 💞 مہران کے برائی سے نیکی کی طرف سفر کو مصنفہ نے نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ اس کی شخصیت میں آنے والی مثبت تبدیلی دل کو چھو لیتی ہے۔ 😍
بعد از شادی کے لمحات، جذباتی اتار چڑھاؤ اور محبت کی نرم نرم جھلکیاں کہانی کو اور بھی حسین بنا دیتی ہیں۔ 🌸💕
خوشگوار اختتام ۔ ❤📖Happy Ending

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *