ناول کا نام: “بت شکن” مصنفہ: عمایہ خان اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، جنوری تا جون 2014
یہ ایک انتہائی خوبصورت اور احساسات سے بھرپور فیملی اسٹوری ہے، جو نکاح کے بعد کی زندگی کو بھی بہت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ ضرور پڑھیں، آپ کا دل جیت لے گی! ❤️✨
ہیروئن رامین کے والدین نے لو میرج کی ہوتی ہے۔ والدہ نازنین اپنے والد کی لاڈلی اور کچھ خود سر سی ہوتی ہیں۔ شادی کے بعد جب وہ جوائنٹ فیملی میں آتی ہیں تو ساس اور نندوں سے بنتی نہیں، اور گھر کا ماحول ہر وقت کشیدہ رہتا ہے۔ 🏠
والدین کی لڑائیاں اکثر مار پیٹ تک پہنچ جاتی ہیں جس سے رامین اور اس کا بھائی ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں۔ نازنین اپنی ترقی میں بچوں کو رکاوٹ سمجھتی ہیں کیونکہ وہ ایک مصنفہ اور شاعرہ ہوتی ہیں۔ ✍️
رامین جس اسکول میں داخل ہوتی ہے، وہیں ہیرو مہریز بھی پڑھتا ہے۔ 🥰 جیسے ہی وہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے، اسے رامین سے محبت ہونے لگتی ہے۔ 💕
رامین کے والد کئی حالات کے بعد فیملی کو الگ گھر میں لے جاتے ہیں، جو ایک الگ کہانی ہے۔ ماں کا مزاج عجیب ہوتا ہے اور اب وہ رامین کو اپنا ہدف بنا لیتی ہیں۔ رامین انجانے میں اپنے والد سے ماں کی ذاتی باتیں شیئر کر دیتی ہے جس پر ماں باپ بیٹی کے درمیان خلیج ڈال دیتی ہے اور بیٹی کا کردار مشکوک بنا دیتی ہے۔ 😢
باپ رامین کا نکاح کرا دیتے ہیں… ادھر ہیرو کے والدین کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے اور وہ اب ملک سے باہر ہوتا ہے۔ آج بھی اس کے دل میں رامین کی محبت زندہ ہوتی ہے۔ ❤️
نکاح کے بعد وہ پاکستان چھوڑ دیتا ہے۔ کئی سالوں بعد ایک دن وہ رامین کو ایک چھوٹی سی بچی کے ساتھ بیرونِ ملک دیکھتا ہے! 😍👩👧
آگے کیا ہوتا ہے؟ یہی ہے کہانی کا دل کو چھو لینے والا حصہ! بہت خوبصورت لو اسٹوری ہے جس کا اختتام خوشگوار ہے۔ دل سے ریکمنڈڈ! ♥️✨