Mere Humdam Mere Dost By Iffat Sehar Tahir.


زینی سے تمہارا کیا رشتہ ہے۔”اس نے عباد کے تاثرات میں ناگواری دیکھی۔“تمہارا مطلب جو بھی ہو۔میرا مطلب یہ ہے کہ تم مجھے یوں تو تڑاخ کرکے مخاطب کرو گی۔؟”اس نے بلکل ہی غیر متعلق بات کی۔لمحہ بھر کو ہانیہ کو اگلی بات بھول گئی۔
کافی بڑا ہوں میں تم سے اور پھر جو رشتہ ہے تمہارا مجھ سے وہ احترام کا متقاضی ہے۔”
ہانیہ نے گہری سانس بھر کر جیسے خود کو کمپوز کیا اور پھر رسان سے بولی۔
“زینی سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟”
“کزن ہے میری۔تمہارے ساتھ ہی اس کی امی بیٹھی تھیں۔میری پھپھو کی بیٹی ہے۔”اس نے بڑی تفصیل سے اپنا اور زینی کا رشتہ واضح کیا یا شاید لفظوں کے پردے میں چھپایا تھا۔
“اس کے علاوہ۔”
“کیا جاننا چاہتی ہو تم۔”عباد نے چونک کر اسے دیکھا۔
“میں صرف یہ جاننا چاہتی ہوں مسٹر عباد کہ ایک عدد منگیتر رکھتے ہوئے بھی آپ کو ایسی بھی کیا ایمرجنسی میں شادی کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی اور یہ کہ میرے پاپا کو کس لیے دھوکا دیا آپ نے۔کس لالچ میں۔؟”وہ چیخ اٹھی۔
“تمہارا کیا خیال ہے مجھے کیا لالچ ہوسکتا ہے۔”وہ گہری نگاہوں سے اسے پڑھتے بڑے اطمینان سے پوچھنے لگا۔
“میرے پاپا کا بزنس گھر اور کیا۔”ہانیہ کو اس کی اداکاری پہ جی بھر کر غصہ آرہا تھا۔وہ تنفر سے بولی۔
“نکاح میں اپنے ساتھ بداعتمادی لائی ہو ہانیہ وقار۔”
“اور تم۔جس نے نکاح کے نام پہ دھوکے کا کھیل کھیلا ہمارے ساتھ اس کا کیا۔؟”ہانیہ کی نرم مزاجی کہی دور جاسوئی۔
“میرے سر میں درد ہورہا ہے۔میں یہاں ریسٹ کرنے آیا ہوں۔وہ آرام سے لیٹ گیا۔”ہانیہ کا دل کسی نے مٹھی میں جکڑلیا۔
“ایکسکیوزمی مسٹر عباد۔مجھے کوئی شوق نہیں تھا آپ سے شادی کا۔مجھے مجبور کیا تو صرف میرے باپ کی خواہش نے مگر میں انہیں تمہارا یہ اصل چہرہ ضرور دکھانا چاہتی ہوں۔”ہانیہ سلگی۔اس کے الفاظ نے جادو کا اثر کیا۔وہ اشتعال کے عالم میں اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔

Novel Review

ناول “میرے ہمدم میرے دوست” (شائع شدہ: شُعاع ڈائجسٹ، اکتوبر 2012)
✍️ مصنفہ: عفت سحر طاہر
📖 صفحات: 45

ایک زبردستی کی شادی سے شروع ہونے والی، مگر شادی کے بعد محبت اور خلوص سے بھری خوبصورت خاندانی کہانی ہے۔
🌸 تحریر کا انداز دل کو چھو لینے والا اور جذبات سے بھرپور ہے، ضرور پڑھنے کے قابل ہے۔

👦 ہیرو: عباد — گاؤں کا رہائشی، سادہ اور محبت کرنے والا
👧 ہیروئن: ہانیا — شہر کی پڑھی لکھی لڑکی، ہیرو کی کزن اور پھپھو کی بیٹی

والد زبردستی یہ رشتہ طے کرتے ہیں، جبکہ ماں اور بہن کو یہ پسند نہیں ہوتا۔
ہانیا دل سے راضی نہیں ہوتی مگر والد کی بات کا انکار نہیں کرتی، اور یوں شادی ہوجاتی ہے۔

شادی کے بعد ایک پیاری سی محبت بھری کہانی چلتی ہے،
جہاں عباد کا کردار دل جیت لیتا ہے۔
💞 کہانی کا اختتام خوشگوار اور محبت بھرا ہے۔
🌹دل کو چھو لینے والی محبت بھری کہانی، ضرور پڑھیے!

Download PDF Link Below….

Mere Hum Dam Mere Dost By Iffat Sehar Tahir

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *