Novel Lines
“تم کالج کیوں آئےتھے؟ ؟
“پڑھانے “
” تم میری جاسوسی کے لئے آئے تھے نا ” وہ تڑخی۔۔۔
آج کے بعد کلاس میں میری بےعزتی کی تواچھانہیں ہوگا۔۔
“روز لیٹ آئی تو ضرور سناؤں گا:
حوریہ نے خونخوار نظروں سے اس کو دیکھا ۔۔
اور یاد رکھو ۔۔اگر کسی کو بتایا کہ تم میرے کون ہو تو انجام کے ذمہ دار تم خود ہو گے”
” کزن ہوں شوہر نہیں، جو میرے بتانے پر سارا کالج تمہیں چھیڑنے لگے” وہ طنزیہ ہنسا۔۔۔
” مجھے تمہارے کزن ہونے پر کوئی فخر نہیں کہ اشتہار لگاتی پھروں۔۔کسی کو بھی پتہ نہ لگے کہ ہمارے درمیان کیا رشتہ ہے۔۔
” وہ کیا ہے نہ کہ میں شرمندہ نہیں ہونا چاہتی۔””
Novel Review By Rabia Kashif.
تم سنگ نیناں لاگے از فرحانہ ناز ملک
کرن ڈائجسٹ مارچ 2012 (سالگرہ نمبر)
مرحومہ فرحانہ ناز ملک کے قلم سے لکھا ایک بہت عمدہ ناولٹ، شاید ہی کوئی ایسا قاری ہو جس نے مختصر ناولٹ کو نہ پڑھا ہو اور پڑھنے کے بعد دوبارہ پڑھنے کی لگن نہ جاگی ہو۔
کزن بیس ناول ہے۔ “عمر” آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اپنی کزن “حوریہ” کے کالج میں پروفیسر ہے۔ حوریہ کی ضد کی وجہ سے کزن زاد ہونے کی بات کالج میں سب سے چھپائی جاتی ہے۔
دونوں کی نوک جھوک، ہنسی مذاق اور رشتوں کی خوبصورت منظر کشی کرتی ایک بہت شاندار اور پر مزاح تحریر۔ ضرور پڑھیں۔
Download PDF Link Below….
TUM SANG NAINA LAAGY BY FARHANA NAZ MALIK