Novel Description:
ناول:میری عید تم ہو
مصنفہ: صائمہ اکرم چوہدری
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(نومبر 2006)
Love Story | Eid based 💖🌙
📖
ماہین بچپن ہی سے اپنے کزن کے ساتھ منسوب ہوتی ہے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہی کزن اس کے موٹاپے کو جواز بنا کر اسے ٹھکرا دیتا ہے اور اپنی کولیگ سے شادی کر لیتا ہے۔ 💔
یہ رویہ ماہین کے دل پر گہرا اثر ڈالتا ہے اور وہ احساسِ کمتری میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس شادی میں بھی شرکت نہیں کرتی اور گھر میں صرف اپنی بُوا کے ساتھ رہ جاتی ہے۔ 😔
ایسے میں ہیرو بلال کی انٹری ہوتی ہے۔ ❤️
بلال دراصل اس کی بھابھی کا چچا زاد بھائی ہوتا ہے جو کاروباری معاملات کی وجہ سے کچھ دنوں کے لیے ان کے گھر قیام کرتا ہے۔ 🙂
بلال کا خوش مزاج اور مخلص انداز ماہین کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیتا ہے۔ وہ ماہین کو اس کی اصل قدر و قیمت کا احساس دلاتا ہے اور اسے سکھاتا ہے کہ خوبصورتی صرف ظاہری نہیں بلکہ دل کی ہوتی ہے۔ 🌸✨
Happy Ending 💞👩❤️💋👨🥰