Novel Description
ناول کا نام: پہلی پہلی بارش میں
مصنفہ: رابعہ کشمیری
ڈائجسٹ: کرن، اکتوبر 2004
Beautiful Romantic Love Story 💕
ہیرو سمیع کا تعلق شو بز سے ہے، جبکہ ہیروئن نورالعین اس کی بہن کی قریبی دوست ہے۔ دونوں ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھتی ہیں اور اسی وجہ سے نورالعین کا آنا جانا ہیرو کے گھر لگا رہتا ہے 🌸
سمیع کی والدہ کی خواہش ہے کہ نورالعین کو اپنی بہو بنائیں، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ نورالعین نہ تو سمیع کو پسند کرتی ہے اور نہ ہی سمیع اس کی طرف کوئی نرم گوشہ رکھتا ہے 😄 دونوں کی آپس میں اکثر نوک جھونک رہتی ہے۔
ادھر نورالعین کی بھابھی بھی اپنے بھائی کے لیے اسے راضی کرنے کی کوششوں میں لگی رہتی ہیں 🙂
جب سمیع کی طرف سے باقاعدہ رشتہ آتا ہے تو نورالعین صاف انکار کر دیتی ہے۔ اسی دوران سمیع کی بہن کی شادی طے ہو جاتی ہے اور نورالعین چند دنوں کے لیے ان کے گھر آ کر رہتی ہے، جہاں کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے 🌧️🌹
رشتوں، غلط فہمیوں اور بدلتے جذبات کے گرد گھومتی یہ کہانی آخرکار ایک خوبصورت ہیپی اینڈنگ پر ختم ہوتی ہے ♥️♥️👩❤️💋👨
رومان پسند کرنے والوں کے لیے ایک بہترین انتخاب 💖