Yaaden By Nabila Aziz Complete Novel.

Novel Lines

تم نے مجھ سے شادی کیوں کی؟”رائنہ نے بےلچک انداز میں استسفار کیا تھا اس کی سوالیہ نظریں حسی کے چہرے پہ جمی تھی۔
“تم اچھی لگی ہو اس لیے۔”اس کا جواب سیدھا اور مختصر سا تھا۔نگاہوں میں دلچسپی تھی وہ اسے سرتاپا گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔
“تمہیں تو پتا نہیں کون کون اچھا لگتا ہے۔”رائنہ کا لہجہ تلخ ہوگیا تھا۔
“یار یہ کون کون کا سوال ابھی رہنے دو۔کبھی فرصت سے جواب دوں گا۔ابھی تم اپنی اور میری بات کرو۔”وہ دو قدم بڑھا کر اس کے اور اپنے درمیان کا فاصلہ اور بھی کم کرچکا تھا۔
“اپنی بات؟اپنی بات یہ کروں کہ مجھے تم جیسے غلیظ انسان سے نفرت ہے۔تم ایک کریکٹر لیس۔۔”
“شٹ اپ۔جسٹ شٹ اپ رائنہ حسن۔زبان کھینچ لوں گا اگر تم نے آئندہ میرے لیے کریکٹرلیس کا لفظ استعمال کیا تو۔”اس نے یکدم غضب ناک انداز میں دھاڑتے ہوئے رائنہ کا چہرہ ایک ہاتھ میں دبوچ لیا تھا اتنی سختی سے کہ رائنہ کا جبرا کڑکڑا کے رہ گیا وہ آگ اگلتی آنکھوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
“میں کریکٹرلیس نہیں ہوں بدکردار نہیں ہوں میں کمزور نفس اور انا کا مارا انسان نہیں ہوں۔میں اگر ایسا ہوتا تو آج تم اتنی عزت اور غرور کے ساتھ میرے سامنے کھڑی نہ ہوتیں۔میں اپنی انسلٹ کے بدلے تمہیں کب کا تمہارے انجام تک پہنچا چکا ہوتا جس طرح تم نے بیچ چوراہے پہ میری توہین کی تھی بلکل اسی طرح اگر میں چاہتا تو تمہیں بیچ چوراہے پر رسوا اور بدنام کرسکتا تھا۔میں اپنی ہتک کے بدلے تمہاری عزت داؤ پہ لگا سکتا تھا۔میں تمہیں تمہاری نظروں میں گراسکتا تھا۔”حسن نے کاٹ دار لہجے میں بولتے ایک جھٹکے سے اس کا چہرہ چھوڑدیا تھا۔رائنہ کنگ سی اسے دیکھ رہی تھی

Download PDF Link Below….

Yaaden By Nabila Aziz Complete Novel

Novel Description

ناول: یادیں

مصنفہ: نبیلہ عزیز

اشاعت: کرن ڈائجسٹ جنوری 2011


University based , Forced Marriage , After Marriage

♥️🌹

رائنہ، جو برسوں باہر رہنے کے بعد پاکستان واپس آئی ہے، یونیورسٹی میں قدم رکھتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔ وہ نہایت سنجیدہ، باوقار اور اپنی حدود سے واقف لڑکی ہے۔ دوسری جانب حسن علی ایک چلبلا، ہنستے کھیلتے مزاج کا لڑکا ہے جس کا اپنا ایک مشہور سا چھ رکنی دوستوں کا گروپ ہے۔ حسن کی یہی شوخ شہرت رائنہ کو اس سے دور رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

رائنہ کی قریبی سہیلی رفتہ رفتہ حسن کے قریب ہونے لگتی ہے، جبکہ حسن کی فلرٹی طبیعت اُس کے لیے صرف وقتی دلچسپی سے زیادہ کچھ نہیں۔ رائنہ یہ سب دیکھ کر مزید چڑ جاتی ہے اور حسن سے اس کا رویہ سخت ہوتا چلا جاتا ہے۔

ایک ناخوشگوار واقعے کے بعد دونوں کے درمیان تیز جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ حسن، جو اپنی انا پر آجائے تو کسی کو نہیں بخشتا، رائنہ سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیتا ہے۔ اس کے بعد کہانی ایک نئے موڑ میں داخل ہوتی ہے… وہ موڑ جس نے ان دونوں کی زندگیوں کا رخ ہی بدل دیا۔

آگے کیا ہوتا ہے؟ کیسے ناپسندیدگی، غلط فہمیاں اور انا کی جنگ ایک خوبصورت انجام میں تبدیل ہوتی ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیے۔
اختتام نہایت خوشگوار ہے ♥️👩‍❤️‍💋‍👨

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

15 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

16 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

2 days ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

3 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago