Novel Lines :
ذلالت کی انتہا کردوں گا اگر تم نے میری کسی بات سے انحراف کیا تو۔”وہ اسے دوپٹے کے باوجود بالوں سے پکڑ چکا تھا۔
“ذلالت کے سوا میں تم سے اور کوئی امید ہی کہاں رکھتی ہوں۔”وہ بھی اپنی زبان کو روک نہ پائی تھی۔اس نے ایک اور تھپڑ اس کے منہ پہ دے مارا تھا۔
“میری سامنے اف بھی کروں گی تو زبان کھینچ لوں گا تمہیں اب وہی کرنا ہے جو میں چاہتا ہوں۔جو میری مرضی ہوگی سمجھی تم۔؟”غصے سے غراتے فریدون کے لب و لہجے اور نگاہوں سے آگ دہک رہی تھی۔اس نے جھٹکے سے اس کے بالوں کو چھوڑا تو وہ غیر متوازن ہوتے بیڈ کراؤن سے ٹکراگئی تھی درد کی شدید لہر اس کے دماغ میں پھیل گئی۔وہ اٹھ کر دوسرا گلاس تیار کرنے لگا اور دوبارہ بیڈ پہ آگیا۔
“جانتی ہو آج تم میرے بستر پہ موجود ہو۔”کافی دیر خاموشی میں لمحے سرک گئے تو فریدون کی طنزیہ آواز نے اس خاموشی کو توڑ ڈالا۔
“جانتی ہوں لیکن تم شاید یہ بھول رہے ہو کہ تمہارے بستر پہ عین الحق نیازی نہیں بلکہ عین الحق ہاشمی موجود ہے۔تم مجھے سڑک کنارے سے قیمت دے کر خرید کر نہیں بلکہ سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں کلمے پڑھ کر اپنی عزت بنا کر لائے ہو۔تم نے اپنے اور میرے درمیان کے فاصلے کو مٹانے کیلیے حلال اور جائز رشتے کی راہ اپنائی ہے ہمارے درمیان حرام نہیں ہے اور اب مجھے تمہارے بستر پہ موجود ہونے سے کوئی شرمندگی نہیں تم میرے شوہر اور میں تمہاری بیوی ہوں اور۔۔۔”
“شٹ اپ۔جسٹ شٹ اپ۔”وہ ہاتھ میں پکڑے گلاس کو عین الحق کے اوپر اچھال کر یکدم چیخ اٹھا تھا۔حقیقت کا آئینہ کڑوا اور سفاک تھا۔وہ غصے سے پاگل ہونے کو تھا۔عین الحق اس کے ناگوار مشروب سے بھیگ کر بری طرح جھنجھنا اٹھی تھی اس کے اعصاب تن گئے۔۔۔۔
Download PDF Link Below….
RAHAT E DIL HAI TU BY NABILA AZIZ
Novel Description
ناول: راحتِ دل ہے تُو
مصنفہ: نبیلہ عزیز
اشاعت: کرن ڈائجسٹ، مارچ 2007 🌸
فریدون ایک رئیس گھرانے کا بگڑا ہوا چشم و چراغ ہے، والدین کی عدم توجہی نے اسے خود سر اور مغرور بنا دیا ہے۔ 💼💔
ایک حادثے کے بعد جب وہ اسپتال میں داخل ہوتا ہے تو قسمت اُسے عین الحق کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے — وہی عین جو ایک درمیانے طبقے سے تعلق رکھتی ہے، ماں کو ایک سڑک حادثے میں کھو چکی اور والد اسی حادثے کے باعث معذور ہیں۔ وہ اپنے والد کے پرانے دوست کے اسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہے۔ 🏥🌷
فریدون اسپتال میں قیام کے دوران اپنی ضد اور شوخی سے عین کو بے حد پریشان کرتا ہے، مگر جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو عین اس کے غرور کو ایک زور دار تھپڑ سے توڑ دیتی ہے! 👋💥
وقت گزرتا ہے، مگر فریدون اس واقعے کو بھلا نہیں پاتا… اور شادی کے بعد وہی تھپڑ اُس کی انا کا امتحان بن جاتا ہے۔ 😔💔
لیکن محبت کی کہانیاں ہمیشہ دل جیت لیتی ہیں…
آخرکار نفرت کے رنگ مٹ جاتے ہیں اور ان کی کہانی محبت کی خوشبو میں ڈھل جاتی ہے۔ 💖🌹
📖 دلچسپ، جذباتی اور مکمل طور پر رومانوی کہانی
آخر میں خوشگوار انجام کے ساتھ! 💏✨