Novel Lines
تمہاری ہمت کیسے ہوئی مما کو اکیلے چھوڑ کر آنے کی بغیر بتائیں تم گھر چھوڑ کر اگئی مجھے بتایا تھا تم نے۔”
“مسٹر ازمیر حیدر میں اپ کی جاگیر نہیں ہوں محض ملازمت کرتی تھی آپ کے گھر جس کے عوض تنخواہ لیتی تھی جب مجھے لگا کہ اب مزید میں وہاں نہیں رہ سکتی تو آگئی۔”
“میں یہاں تمہاری تقریر سے متاثر ہونے نہیں آیا تمہیں لینے آیا ہوں ابھی اور اسی وقت تو میرے ساتھ چل رہی ہو بس۔”کیا اجارا داری تھی اس کی کہ جب جی چال ذلیل کر دیا اور جب جی چاہا۔۔کتنا عجیب شخص تھا یہ۔
“میں کہیں نہیں جا رہی ہوں۔”
“تم سے پوچھ نہیں رہا ہوں میں بتا رہا ہوں کہ گھر لاک کرو اور چلو۔”
“میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے کہیں نہیں جانا۔” وہ بھی اڑ گئی ازمیر کا پارہ ہائی ہو گیا اس نے سختی سے اس کی نرم کلائی مضبوط ہاتھ میں تھامے اور زبردستی اسے گاڑی تک لے آیا۔
“بیٹھو شرافت سے۔”
“یہ کیا زبردستی ہے جب میں نہیں جانا۔۔”
“جسٹ شٹ اپ تم جاؤ گی میری مما کی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا وہ تمہارے بنا نہیں رہ سکتی اور ان کے لیے تو مجھے ساری دنیا کو اگ بھی لگانی پڑ جائے تو لگا دوں گا تم کیا چیز ہو معمولی سی لڑکی اب مزید تماشہ بنانے سے بہتر ہے خاموشی سے گاڑی میں بیٹھو مجھے یہاں کے لوگوں کے فضول سوال نہیں سننے۔” سحاب کا دل بھر آیا اس شخص نے کتنا گرا دیا تھا کیا سمجھا تھا اسے اپنے گھر اور ماں کی ضرورت اس کی اپنی کوئی حیثیت نہ تھی۔وہ بے جان تو نہیں تھی جیتی جاگتی انسان تھی۔
آپ فائدہ اٹھا رہے ہیں میرے اکیلے ہونے کا میرے سر پر کوئی سائباں نہیں ہے بے آسرا ہونا اسی لیے۔” وہ بری طرح رو رہی تھی۔
Novel Description
ناول : تمہارے بن نہیں رہنا
مصنفہ: عابدہ سبین
شائع ہوا: رِدا ڈائجسٹ ستمبر۔اکتوبر 2012
💍 یہ ایک زبردستی کی شادی اور کیئر ٹیکر بیسڈ کہانی ہے۔ ♥️
👩🦰 ہیروئن کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے، وہ اپنی پھپھو کے گھر رہتی ہے۔ پھپھو کے شوہر کا رویہ بہت سخت ہے اور وہ ہیروئن کو ہمیشہ بوجھ سمجھتے ہیں۔
✂️ ہیروئن معمولی کام کے ذریعے اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔
😐 ہیرو ازمیر حیدر بھی کافی سخت مزاج ہے۔
🏥 ہیرو کی والدہ جس اسپتال میں داخل ہوتی ہیں، وہیں ہیروئن کی پھپھو بھی زیرِ علاج ہوتی ہیں۔ ہیروئن اپنی پھپھو کے ساتھ ساتھ ہیرو کی ماں کی بھی خدمت کرتی ہے۔ 💕
👩⚕️ ہیرو کی والدہ اس سے متاثر ہو کر ہیروئن کو کیئر ٹیکر رکھ لیتی ہیں، لیکن ہیرو اس فیصلے پر ناخوش رہتا ہے۔
🌹 کہانی آگے بہت خوبصورت انداز میں چلتی ہے اور خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے۔ ♥️💏✨

Download link
Tumhary Bin Nahi Rehna By Abida Sabeen