Yaar E Mann By Naila Tariq.

Novel Lines

بتاؤ ان میں سے کس نے تمہیں ہاتھ لگایا تھا۔”شاہزیب نے روتی ہوئی طروب کا چہرہ اپنی طرف اٹھا کر اس کی چوٹ کا جائزہ لیا تھا۔  اس کے دائیں جبرے سے رخسار کی ہڈی تک کا حصہ سوجھ کر نیلا پر چکا تھا۔چند لمحوں تک وہ اس کی چوٹ کا جائزہ لیتا رہا اور پھر وہ طروب کا ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ اس سے کھینچتا باہر نکل گیا تھا۔
“میں پوچھ رہا ہوں تم سے بتاؤ ان میں سے کس نے تمہیں ہاتھ لگایا تھا۔”شاہزیب کے بپھرے انداز اور سخت لہجے نے طروب کی آواز بند کر دی تھی مگر شاہزیب کے تیوروں پر اس نے مشکل کانپتے ہاتھ سے درمیان میں موجود لڑکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاہ زیب کی پشت کی طرف چھپنے کی کوشش کی تھی مگر اگلے ہی پر اس کا دن اچھل کر حلق میں اگیا تھا۔
“آگا جان نہیں۔”دہل کر چیختے ہوئے طروب نے شاہزیب بازو دونوں ہاتھوں میں جکڑ پر روکنا چاہا تھا مگر تب وہ ایک ہی جھٹکے میں اس لڑکے کو کالر سے پکڑ کر وین سے نکال چکا تھا۔
“اپنے باپ کا مال سمجھا تھا۔”شاہزیب نے دھاڑتے ہوئے گھونسا اس لڑکے کو رسید کیا تھا۔خوف سے طروب کی چیخ بلند ہو گئی تھی۔
کچھ ہی دیر بعد شاہزیب کی آمد ہوئی تھی۔
“ایک بات اسے اچھے سے سمجھا دو اپنی زبان سے کہ آج جو حرکت اس نے کی اس کو دہرانے کا پھر کبھی سوچا بھی یا میری اجازت کے بغیر اس گھر سے قدم بھی باہر نکالا تو میں اس کے ہاتھ پیر توڑ کر کونے میں ڈال دوں گا اور میں قسم اٹھاتا ہوں کہ میں ایسا ہی کروں گا۔”اس کے بھڑکے لہجے اور وارننگ پر طروب کی سانسیں رک گئی تھی۔

Download link

👇

YAAR E MANN BY NAILA TARIQ

Novel Description

🥰🥰



ناول : یارِ من

مصنفہ : نائلہ طارق
شائع ہوا :حنا ڈائجسٹ اپریل 2016، مئی 2016


یہ ایک خوبصورت کہانی ہے جس میں عمر کا فرق، اغوا اور شادی کے بعد کی زندگی کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے 💕

ہیرو شاہزیب کے والدین نے ہیروئن طروب کو بچپن میں گود لیا ہوتا ہے 🌸 دونوں کے درمیان خاصا عمر کا فرق ہے، والدین کی خواہش تھی کہ دونوں کی شادی ہو جائے مگر شاہزیب کو شہرینہ پسند ہوتی ہے 🙂۔ والدین کے اچانک انتقال کے بعد طروب کی تمام ذمہ داریاں شاہزیب پر آ جاتی ہیں جس سے وہ کافی پریشان رہتا ہے 💔۔

ہیرو کا دوست اور کزن شاہمیر (سیکنڈ ہیرو) شہرینہ کو پسند نہیں کرتا بلکہ وہ شاہزیب کو والدین کی خواہش کا احترام کرنے پر مجبور کرتا ہے 💕۔ شہرینہ کا تعلق شوبز سے ہوتا ہے، اسی وجہ سے شاہمیر اور اس کے درمیان شاہزیب کے معاملے پر زبردست تلخ کلامی بھی ہوتی ہے ✨۔ آگے چل کر ان دونوں کی کہانی بھی خوبصورت انداز میں آگے بڑھتی ہے 😍۔

شاہزیب اور طروب کی شادی کے بعد کی کہانی نہایت دلکش اور گھریلو رنگ لئے ہوئے ہے 🌻🌻۔
اختتام خوشگوار اور پیار بھرا ہے 💛💛💏

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *