Novel Lines

تم نے مجھ سے شادی کیوں کی؟”رائنہ نے بےلچک انداز میں استسفار کیا تھا اس کی سوالیہ نظریں حسی کے چہرے پہ جمی تھی۔
“تم اچھی لگی ہو اس لیے۔”اس کا جواب سیدھا اور مختصر سا تھا۔نگاہوں میں دلچسپی تھی وہ اسے سرتاپا گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔
“تمہیں تو پتا نہیں کون کون اچھا لگتا ہے۔”رائنہ کا لہجہ تلخ ہوگیا تھا۔
“یار یہ کون کون کا سوال ابھی رہنے دو۔کبھی فرصت سے جواب دوں گا۔ابھی تم اپنی اور میری بات کرو۔”وہ دو قدم بڑھا کر اس کے اور اپنے درمیان کا فاصلہ اور بھی کم کرچکا تھا۔
“اپنی بات؟اپنی بات یہ کروں کہ مجھے تم جیسے غلیظ انسان سے نفرت ہے۔تم ایک کریکٹر لیس۔۔”
“شٹ اپ۔جسٹ شٹ اپ رائنہ حسن۔زبان کھینچ لوں گا اگر تم نے آئندہ میرے لیے کریکٹرلیس کا لفظ استعمال کیا تو۔”اس نے یکدم غضب ناک انداز میں دھاڑتے ہوئے رائنہ کا چہرہ ایک ہاتھ میں دبوچ لیا تھا اتنی سختی سے کہ رائنہ کا جبرا کڑکڑا کے رہ گیا وہ آگ اگلتی آنکھوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
“میں کریکٹرلیس نہیں ہوں بدکردار نہیں ہوں میں کمزور نفس اور انا کا مارا انسان نہیں ہوں۔میں اگر ایسا ہوتا تو آج تم اتنی عزت اور غرور کے ساتھ میرے سامنے کھڑی نہ ہوتیں۔میں اپنی انسلٹ کے بدلے تمہیں کب کا تمہارے انجام تک پہنچا چکا ہوتا جس طرح تم نے بیچ چوراہے پہ میری توہین کی تھی بلکل اسی طرح اگر میں چاہتا تو تمہیں بیچ چوراہے پر رسوا اور بدنام کرسکتا تھا۔میں اپنی ہتک کے بدلے تمہاری عزت داؤ پہ لگا سکتا تھا۔میں تمہیں تمہاری نظروں میں گراسکتا تھا۔”حسی نے کاٹ دار لہجے میں بولتے ایک جھٹکے سے اس کا چہرہ چھوڑدیا تھا۔رائنہ کنگ سی اسے دیکھ رہی تھی

Novel Description:

ناول کا نام: “ایسا اہلِ دل ہو”
✍️ مصنفہ: نبیلہ عزیز

اشاعت:کرن ڈائجسٹ اپریل-مئی 2008

اگر آپ کو فیوڈل سسٹم پر مبنی، سنسنی خیز اور جذبات سے بھری رومینٹک کہانیاں پسند ہیں تو یہ ناول ضرور پڑھیں! 🌟🔥
دو اقساط پر مشتمل یہ دل کو چھو لینے والی کہانی آپ کو شروع سے آخر تک باندھے رکھتی ہے۔


🌸 مرکزی کردار

شہرزاد — باحوصلہ، ضدی اور اپنی بات پر اڑ جانے والی لڑکی، جسے ہیرو میں کوئی دلچسپی نہیں۔
مکتوم شاہ — بااثر، مضبوط شخصیت کا مالک مگر انصاف پسند اور نرم دل۔

⚡ قسمت کا موڑ

ایک حادثہ شہرزاد کی زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔
اغوا کے بعد وہ مکتوم شاہ کی دنیا میں جا پہنچتی ہے—
جہاں جرگہ فیصلہ کرتا ہے کہ شہرزاد کو ونی کے طور پر دیا جائے! 😱

مگر…
اسی لمحے مکتوم شاہ آگے بڑھ کر اسے اپنے نکاح میں لے لیتا ہے۔
اس کا فیصلہ نہ صرف شہرزاد کی عزت بچاتا ہے بلکہ کہانی کو نئی سمت دیتا ہے۔

💍 شادی کے بعد

دونوں کا تعلق دھیرے دھیرے غلط فہمیوں سے سمجھ، تلخیوں سے محبت اور سرد مہری سے اپنائیت کی طرف بڑھتا ہے۔
مکتوم شاہ کی بردباری، حفاظت اور خاموش محبت شہرزاد کے دل کو چھونے لگتی ہے… 💕

یہ ایک ایسی خوبصورت کہانی ہے جہاں جبر کے ماحول میں بھی محبت کا دیا روشن ہوتا ہے۔

🌹 اختتام

پیار، اعتبار اور احساس سے بھرپور رومینٹک خوشگوار انجام — پڑھیے گا تو دل جیت لے گا! 🥰👩‍❤️‍💋‍👨💫

Download PDF Link Below….

KOI AISA AHL E DIL HO BY NABILA AZIZ

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

8 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

8 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

1 day ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

2 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

2 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago