ت”تم اس رشتے پر خوش ہونا مائلہ۔”اس کے لہجے میں سنجیدگی تشویش کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا یوں جیسے میرا جواب اس کے لیے بڑی اہمیت کا حامل تھا۔
“یہ سوال کیوں پوچھا تم نے ظاہر ہے میں خوش ہوں تب ہی تو یہاں اس وقت تمہارے ساتھ بیٹھی ہوں۔”خود کو کمپوز کر کے میں نے بڑے دھیمے انداز میں کہا تھا۔
“میری طرف دیکھ کر کہو یہ بات سر جھکا کر انسان اس وقت بات کرتا ہے جب جھوٹ بول رہا ہو۔”وہ غصے سے بولا تھا۔
“میں جھوٹ نہیں بول رہی ہوں عون۔” میں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے ایک لمحے کے لیے اس کی طرف دیکھا تھا۔
“تم جھوٹ بول رہی ہو۔”وہ چلایا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ سخت غصے میں ہے اور بڑی مشکل سے خود کو کنٹرول کر رہا تھا۔میں ہراساں ہو گئی تھی ڈرتے ڈرتے میں نے اس کی طرف دیکھا تو وہ دونوں ہاتھوں سے سر تھامے بڑے الجھے ہوئے انداز میں بیٹھا تھا۔
“تم نے انکار کیوں نہیں کیا تھا تم پر کسی نے زبردستی تو نہیں کی تھی تم کہہ سکتی تھی کہ تمہیں یہ رشتہ قبول نہیں۔”اس کا لاپروا اور غیر سنجیدہ انداز بالکل غائب ہو چکا تھا وہ بہت الجھا ہوا اور مضطرب لگ رہا تھا۔اس کی سنجیدہ انداز میں کہی گئی اس بات پر میری آنکھیں بھر آئی تھی۔
“تم نے انکار کیا تھا۔؟” بڑے تھکے ہوئے انداز میں اس نے مجھ سے پوچھا تھا بے اختیار میری گردن ہل گئی تھی۔
“میں ابھی شادی وادی کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتی تھی میں نے مما کو منع کیا تھا۔”یہ بات میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی میں نے چھپانے کی کوشش کی تھی مگر اس کے تاثرات سے لگ رہا تھا وہ میری بات سے زیادہ میرے چہرے پر موجود تاثرات کو اہمیت دے رہا ہے ۔
YAI KHWAB TU IK SARAB HAI BY FARHAT ISHTIAQ
ناول: یہ خواب تو اک سراب ہے
مصنفہ: فرحت اشتیاق
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، فروری 2002
محبت اور رشتوں کے نازک دھاگوں سے بُنی ایک نہایت پیاری بعد از نکاح کہانی… 🌸
مائلہ، ایک حساس مگر ضدی سی لڑکی… جس کے دل میں ددھیال کے لیے برسوں پرانی الجھنیں پلتی رہیں۔ وجہ؟ اس کی والدہ کے ساتھ رویّہ، اور بچپن میں دیکھی ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی باتیں جو اس کے دل میں کانٹے بن کر چبھتی رہیں۔ اسی لیے مائلہ کے لیے ددھیال ہمیشہ ایک ناپسندیدہ دنیا رہی…
اور اسی دنیا کا چشم و چراغ— عون۔
اس کا پھوپھی زاد… جس سے مائلہ کی بچپن کی نوک جھونک آج بھی اس کے ذہن میں تازہ ہے۔ وہی پرانی چِڑ، وہی بچکانہ سی ناراضگیاں… جنہوں نے اسے عون کے نام سے ہی بیزار کر رکھا تھا۔
مائلہ کو ہمیشہ سنجیدہ، باوقار اور عمر میں بڑے مرد پسند آتے تھے۔ لیکن تقدیر کے ہاتھ کبھی انسان سے مشورہ نہیں کرتے…
اس کے والدین نے بنا کسی لمبی چوڑی بات چیت کے، اسے عون کے ساتھ باندھ دیا۔
نکاح تو ہو گیا… مگر رخصتی ابھی باقی تھی۔
عون کی تعلیم مکمل ہونے تک یہ رشتہ جیسے دو دلوں کے درمیان رکی ہوئی سانس بن گیا تھا۔
اور پھر…
ایک نہایت پیاری… نرم، معصوم، دل چھو لینے والی محبت کی کہانی جو آخر کار ایک خوبصورت، مسکراتے ہوئے انجام تک پہنچتی ہے۔
🌹❤️👩❤️💋👨
Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…
Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…
Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…
Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…
Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN
Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…