Press ESC to close

Tere Liye Hai Mera Dil By Farhat Ishtiaq.

ڈونٹ ٹچ می مجھے ایک بار پھر استعمال کیا گیا ہے تم نے میرے ساتھ وہی سب کیا جو اوروں نے کیا تھا۔کیا برا کیا تھا میں نے تمہارے ساتھ جو مجھے یہ سزا ملی۔”وہ اس کا ہاتھ ہٹاتے ہوئے ہسٹریک ہو کر چلائی تھی۔
“اجالا تم مجھے ہرٹ کر رہی ہو تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ تم میرے جذبوں کا یوں مذاق اڑاؤ میں نے ہمیشہ تم سے محبت کی ہے تمہاری عزت کی ہے۔”وہ ناراضگی بڑے انداز میں سے دیکھتا ہوا بولا تھا اس کی آنکھوں سے جھلکتی خفگی اور ناراضی کو کوئی اہمیت دیے بغیر وہ اپنے آنسوؤں کو بے دردی سے صاف کرتے ہوئے ہنسی تھی۔
“محبت اور وہ بھی ایک طلاق یافتہ لڑکی سے جسے اس کے کزن نے ٹھکرا دیا ہو جھوٹ ایسا تو بولو جو نبھ جائے۔ یہ کہو کہ تم نے میرے ساتھ فلرٹ کیا تھا مجھے استعمال کیا تھا۔”
“تم میرے ساتھ زیادتی کر رہی ہو مجھے بولنے کا موقع دیے بغیر تم میرے اوپر اتنے واہیات الزام لگا رہی ہو۔اپنے کردار پر کوئی بات چاہے وہ تم ہی کیوں نہ کر رہی ہو میں کبھی بھی برداشت نہیں کروں گا۔”اب کے وہ بھی چلایا تھا۔
“کردار؟تمہارا کوئی کردار ہے بھی ہے۔” وہ طنزیہ انداز میں بولی تھی اور بے اختیار تھپڑ مارنے کے لیے اپنا ہاتھ اٹھاتے اٹھاتے اس نے خود کو بمشکل روکا تھا۔وہ اس کے غیض و غضب سے معمور چہرے پر نظر ڈالتے ہوئے بولی تھی۔
“مجھے نہیں پتہ تم نے اور دعا نے میرے ساتھ کیا گیم کھیلا ہے لیکن بس اتنا ہوا ہے کہ آج کے بعد میں کبھی بھی کسی پر اعتبار نہیں کروں گی۔ بہت مان تھا مجھے خود پر کہ میں انسانوں کو پرکھ سکتی ہوں۔مجھے سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنے آتی ہے لیکن تم نے اویس لودھی آج مجھے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے میری ہی نظروں میں گرا دیا ہے۔” وہ لب بھینچے اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔

Download link

👇

TERE LIYE HAI MERA DIL BY FARHAT ISHTIAQ

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *