Novel Lines
یہ تمہارے باپ کا گھر نہیں ہے جہاں تم اپنی گم شدہ محبت کا ماتم زور و شور سے مناؤ۔اگر اپنی محبت کا ماتم بنانا ہے تو خاموشی سے مناؤ ڈھنڈورا پیٹنے کی کیا ضرورت ہے۔”کاٹ دار لہجے میں کہتے ہوئے وہ بیڈ پہ بیٹھ کر پیروں کو جوتوں کی قید سے آزاد کرنے لگا
آئمہ کے تو تلوؤں سے لگی سر پر جا کر بجھی وہ تنک کر اس کے سر پر ا کھڑی ہوئی۔
“کیا کہا اپ نے ذرا دوبارہ فرمائیے گا۔”
“تمہارا نوکر نہیں اور اپنی بات دہرانا مجھے کبھی بھی پسند نہیں رہا۔”قمیض کے اوپری دو بٹن کھولتے ہوئے بے حد بیزاری سے کہا گیا۔
“اور مجھے بھی ایسے جاہلانہ رویوں کی عادت نہیں ہے۔”
“آپ نے پڑھ لکھ کر جو چاند چڑھایا ہے اس سے تو ہم جاہل ہی بھلے ہیں۔”شاہزیب کا تحقیر آمیز لہجہ اس کی جان جلا گیا۔
“تم ایک نہایت ہی تنگ نظر دقیانوسی اور شکی انسان ہو کاش کاش میرے پاپا کی بات نہ مانی ہوتی۔” چلا کر کہتے ہوئے وہ پلٹنے لگی تو شاہزیب نے جھلا کر اس کا بازو دبوچا تھا۔ وہ لڑکھڑا کر اس کے پہلو میں ا گری تھی۔
“بیوی ہو بیوی بن کر رہو مجھے عورتوں کا یوں چلا کر بولنا سخت ناپسند ہے۔”اس سمے ایماء کو شاہ زیب کی سرخ انکھوں سے بےحد خوف محسوس ہوا۔
“میری شرافت لا نائجائز فائدہ مت اٹھاؤ سمجھی۔”جھٹکے سے اس کا بازو چھوڑتا ہوا اٹھ کر وارڈروب کی طرف بڑھ گیا۔ ایماء نے اپنے بازو کو بائیں ہاتھ سے سہلایا جہاں ابھی بھی اس کی سخت گرفت کا احساس باقی تھا۔وہ اٹھ کر کمرے سے باہر چلی ائی شدید گھٹن کا احساس ہو رہا تھا۔
“شاید یہ سب پاپا کو تنگ کرنے کی سزا ہے۔” گھٹنوں میں سردیے وہ ماضی کی بھول بھلیوں میں کھو گئی۔
Download link
👇
MERE RASTON KO GULAB KAR BY HINA MALIK
Novel Description
🌸 ناول کا نام: میرے راستوں کو گلاب کر
✍️ مصنفہ: حنا ملک
📖 اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، مئی 2007
یہ ایک زبردستی کی شادی اور شادی کے بعد پروان چڑھنے والی خوبصورت کہانی ہے 🌹♥️
💔 ایماء کی والدہ کے انتقال کے بعد والد نے دوسری شادی کر لی۔ سوتیلی ماں کی وجہ سے ایماء کی زندگی میں کئی مشکلات آ گئیں۔ یونیورسٹی میں اپنی کلاس فیلو کے کزن کو پسند کرنے لگتی ہے، لیکن سوتیلی ماں اور اُس لڑکے کی بھابھی کی سازش سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے 😔
😢 ہر رشتے کے انکار کے بعد ایماء ذہنی دباؤ میں آ کر پاگل پن کا ڈرامہ کرنے لگتی ہے، گویا اپنی ماں سے انتقام لینے کا ایک طریقہ بنا لیتی ہے۔
💖 ہیرو شاہزیب، ایماء کا پھوپھی زاد ہے 🥰 جس سے والد اُس کی ضد کے خلاف زبردستی شادی کر دیتے ہیں۔
💍 شادی کے بعد ایماء اور شاہزیب کی کہانی آگے بڑھتی ہے، ایک دلکش اور خوبصورت انجام کے ساتھ 🌹😍
✨ اختتام: خوشگوار اور محبت بھرا ہپی اینڈنگ ♥️👩❤️💋👨